ETV Bharat / state

Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان آسام کے ہوٹل میں ایکناتھ شندے گروپ کی میٹنگ ہوئی جس میں باغی ام ایل ایز کے گروپ کو نیا نام دیا گیا۔ Maharashtra Political Crisis

Maharashtra Political Crisis
مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 12:54 PM IST

Updated : Jun 25, 2022, 7:53 PM IST

آسام میں گوہاٹی کے ہوٹل ریڈیسن بلیو میں شیوسینا کے باغی ایم ایل ایلز اور ریاستی وزیر ایکناتھ شندے گروپ کی میٹنگ ہوئی جس میں گروپ کو 'شیوسینا بال ٹھاکرے گروپ' دیا گیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

شیوسینا کے 16 باغی اراکین اسمبلی کو نوٹس: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نرہری جِروال نے شیوسینا کے 16 باغی ممبران اسمبلی کو نوٹس بھیجا۔ ڈپٹیا سپیکر نے جمعہ کو قانونی رائے لینے کے بعد باغی ایم ایل ایز کو نوٹس بھیجی ہے۔ دوسری طرف شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کے لیڈر ایکناتھ شندے نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔ اس نوٹس پر شیو سینا کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں بات چیت ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کیمپ میں بھی اس پر بات ہو رہی ہے۔ اس دوران شیو سینا کے کارکنوں نے تھانے کے الہاس نگر میں ایکناتھ شندے کے بیٹے شری کانت شندے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔

  • Mumbai | Some people are asking me to say something but I've already said that they(rebel MLAs) can do whatever they want to do, I won't interfere in their matters. They can take their own decision, but no one should use Balasaheb Thackeray's name: Maharashtra CM Uddhav Thackeray pic.twitter.com/55PkAI8irW

    — ANI (@ANI) June 25, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس درمیان ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ لوگ مجھ سے کچھ کہنے کو کہہ رہے ہیں لیکن میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ وہ (باغی ایم ایل اے) جو چاہیں کر سکتے ہیں۔ میں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کروں گا۔ وہ اپنا فیصلہ خود لے سکتے ہیں، لیکن کسی کو بھی بالا صاحب ٹھاکرے کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

مہاراشٹر میں صدر راج کا مطالبہ: زبردست سیاسی ہلچل کے درمیان آزاد رکن پارلیمان نونیت رانا نے مہاراشٹر میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امراوتی سے ایم پی نونیت رانا نے کہا کہ 'میں وزیر داخلہ امت شاہ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ان ایم ایل اے کے خاندانوں کو سیکورٹی فراہم کریں جو ادھو ٹھاکرے کو چھوڑ ایکناتھ شندے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ نونیت رانا نے کہا کہ سنجے راؤت نے جس انداز میں کہا کہ ایم ایل اے کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ گوہاٹی میں موجود ایم ایل اے کے خاندانوں کو خطرہ ہے۔ نونیت رانا نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی سیکورٹی کی اپیل کی اور ریاست میں صدارتی راج کا مطالبہ کیا۔

ممبئی میں دفعہ 144: مہراشٹر میں جاری سیاسی اتھل پتھل اور ہنگاموں درمیان ممبئی پولیس نے ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ شیوسینا کے ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بعد پارٹی کارکنان میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اس دوران ممبئی سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں جلوس نکالے جارہے ہیں جس کے بعد ممبئی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر دارالحکومت ممبئی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

باغی ایم ایل اے دفتر پر حملہ: مہاراشٹر میں سیاسی ہنگامہ آرائی کے دوران شیوسینا کارکنان باغی ایم ایل اے تانا جی ساونت کے دفتر میں گھس گئے۔

گوہاٹی جا کر بغاوت کرنے والے شیوسینا لیڈر تانا جی ساونت کے خلاف پارٹی کارکنان ناراض ہیں اور وہ ایم ایل اے کے دفتر میں گھس گئے۔ اس دوران تھانے ضلع انتظامیہ نے سیاسی جلوسوں اور نعرے بازی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ Attack on Shiv sena MLAs Office ریاست میں جاری سیاسی عدم استحکام کے پس منظر میں تھانے ضلع انتظامیہ نے 30 جون تک ضلع میں کسی بھی قسم کے سیاسی جلوس، ریلیوں یا نعرے بازی پر پابندی لگا دی ہے۔ پولیس اس وقت تھانے شہر میں دفعہ 144 سی آر پی سی نافذ کر رہی ہے۔ Rebel Leader Eknath Shinde

اس دوران باغی ایم ایل ایز کے خلاف کارروائی کی مانگ کے سلسلے میں ایکناتھ شندے نے مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ کے حکم پر شیوسینا کے اراکین اسمبلی کا تحفظ واپس لے لیا گیا ہے اب ان کی اور ان کے خاندانوں کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ اس درمیان شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ایک تجویزی پیغام ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا 'پیسے، عہدے، یا شان کے بارے میں فکر کرنے سے بچو، ایک آدمی جو اس میں سے کسی کی پرواہ نہیں کرتا ہے وہ کسی دن آپ سے ملے گا۔ تب تمہیں پتہ چلے گا کہ تم کتنے غریب ہو۔ Political Turmoil in Maharashtra

ناگپور میں ایکناتھ شندے کی حمایت میں بینر: شیوسینا کی بغاوت کے بعد ایکناتھ شندے اور وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے درمیان کشمکش ختم ہوگئی ایسا ایک بینر ناگپور میں شیو سینکوں نے ادھو ٹھاکرے کی حمایت میں لگایا۔ تاہم جمعہ کو چترول علاقے میں ایکناتھ شندے کی حمایت میں ایک ہورڈنگ لگائی گئی تھی۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ علاقہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈکوارٹر سے 400 میٹر کے فاصلے پر ہے۔ درحقیقت ناگپور میں شیوسینا کی طاقت نہیں ہے۔ اس کے باوجود ایکناتھ شندے کی حمایت میں بینرز لگے ہیں۔

Last Updated : Jun 25, 2022, 7:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.