ETV Bharat / state

Maharashtra Political Crisis مہاراشٹر کانگریس کی میٹنگ آج، قائد حزب اختلاف کے عہدہ پر بات چیت کا امکان - مہاراشٹر میں سیاسی بحران

کانگریس نے آج مہاراشٹر میں اپنے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدہ کا دعویٰ پیش کرنے کے معاملے پر بات چیت ہوسکتی ہے۔ Congress meeting in Maharashtra today

مہاراشٹر کانگریس کی میٹنگ آج
مہاراشٹر کانگریس کی میٹنگ آج
author img

By

Published : Jul 4, 2023, 10:40 AM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے سبب کانگریس نے آج اپنے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں ریاستی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدہ کا دعویٰ پیش کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ایچ کے پاٹل بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ دراصل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اجیت پوار کے جمعہ کو استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن رہنما (ایل او پی) کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ انہوں نے اتوار کو نائب وزیراعلی کے طور پر حلف لیا جبکہ این سی پی کے آٹھ دیگر اراکین اسمبلی نے وزیر کے طور پر حلف لیا، تاہم شرد پوار کی قیادت والی این سی پی نے ایم ایل اے جتیندر اوہان کو اپوزیشن رہنما مقرر کیا ہے۔

دوسری طرف شرد پوار نے پیر کو کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کی ایک اتحادی کانگریس کے لیے اپوزیشن رہنما کے عہدے کا دعویٰ کرنا مناسب ہے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے رہنما بالاصاحب تھوراٹ نے پیر کو کہا کہ کانگریس نے منگل کو اپنے قانون سازوں کی میٹنگ بلائی ہے جس میں اپوزیشن رہنما کے عہدے کے دعویٰ پر بات کرنے کا امکان ہے۔ تھوراٹ نے دعویٰ کیا کہ این سی پی صرف اسمبلی میں اپنے گروپ رہنما کا تقرر کر سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Maharashtra Politics Crisis مہاراشٹر میں اقتدار کی بھوکی بی جے پی کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل: ناناپٹولے

کانگریس کے سینئر رہنما پرتھوی راج چوان نے کہا کہ قانون ساز پارٹی میں تقسیم کے بعد شرد پوار کی زیرقیادت این سی پی کے ساتھ کتنے ایم ایل اے ہیں، اس کا پتہ لگانے کے بعد نئے ایل او پی کی تقرری میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ 288 رکنی مہاراشٹر اسمبلی میں کانگریس کے 45 ایم ایل اے ہیں، جب کہ این سی پی کے پاس 53 ہیں۔ کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر نانا پٹولے نے اتوار کی سیاسی پیش رفت کو ریاست کی سیاسی ثقافت پر سیاہ دھبہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو اجیت پوار اور دیگر ایم ایل اے کی حلف برداری کی تقریب کے بعد ایک طرف راج بھون میں خوشی کا سماں ہے اور دوسری طرف بلڈھانہ بس حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کی جلی ہوئی لاشوں کی آخری رسومات ہو رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز ضلع بلڈھانہ میں سمریدھی ایکسپریس وے پر ایک نجی بس سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر بائیں جانب گر گئی اور آگ کی لپیٹ میں آ کر 25 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.