ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا ویکسین کے نام پر آن لائن ٹھگی، سائبر سیل نے الرٹ جاری کیا

author img

By

Published : May 8, 2021, 5:24 PM IST

مہاراشٹر سائبر محکمہ کے انچارج یشسوی یادو نے کہا کہ کورونا کی ویکسین کے لئے ہر جگہ بھیڑ ہے۔ آن لائن رجسٹریشن کے بعد بھی لوگوں کو طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اسی بات کا فائدہ اٹھا کر سائبر جرائم کی وارداتوں کو انجام دینے کے لئے لوگ سرگرم ہیں۔

کورونا ویکسین کے نام پر آن لائن ٹھگی،  سائبر سیل نے جاری کی الرٹ

کورونا وبا کی وجہ سے ہر شخص فکرمند ہے۔ حکومت کے ذریعے عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے لیے کئی ہدایت دی گئی ہے۔ حالانکہ ویکسین کو لیکر حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہر خاص و عام، ادنیٰ سے اعلیٰ کو یہ ویکسین میسر ہو۔ اسلئے ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ اسے جلد سے جلد ویکسین ملے اور وہ اس بیماری سے اپنی حفاظت کرسکے۔

وہیں دوسری جانب اس نازک و مشکل گھڑی میں سائبر جرائم کرنے والوں نے کورونا وبا کی ویکسین کو لیکر ملک کے عوام کو ٹھگی کا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ جعلی ویب سائٹ ایسی ہیں جو عوام اور صارفین کو ویکسین لگانے کے لئے مدعو کرتی ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ اُنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ اب انہیں ویکسین کے لئے قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اُنہیں بنا انتظار کے ویکسین مہیا کرسکتی ہے۔ لوگ اس فریب میں آجاتے ہیں اس کے بعد ان سے ایک فارم کو پر کرایا جاتا ہے، یہیں سے شروع ہوتی ہیں سائبر جرائم کے واردات، جس فارم کو صارفین ویکسین کے نام پر پُر کرتے ہیں۔ وہ آپ سے جڑی ساری جانکاری حاصل کرنے کے بعد پلک جھپکتے ہی آپ کے بینک اکاؤنٹ کو صاف کر دیتے ہیں۔

یشسوی یادو نے کہا کہ اگر کورونا ویکسین سے متعلق کوئی بھی ویب سائٹ آپ کو کسی بھی طرح کا آفر کرتی ہے تو بڑی ہی باریک بینی سے اُس کا مشاہدہ کریں۔ اکثر انٹرنیٹ میں ملتے جلتے نام کے کئی فشنگ سائٹس لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی وارداتوں کو انجام دینے کے لئے بڑی تیزی سے سرگرم ہیں۔ عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

چونکہ کورونا کی وجہ سے لوگوں میں زیادہ ڈر اور خوف کا ماحول ہے اور اسی ڈر کا فائدہ فشنگ ویب سائٹس آپریٹ کرنے والے سائبر مجرمین بڑی آسانی سے اٹھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں چونکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں حدود کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ جرم کرنے والا بھلے ہی انٹرنیٹ پر صارفین کے قریب ہو لیکن حقیقت میں دنیا کے کسی بھی خطے میں موجود ہو سکتا ہے اور وہیں سے وہ اس طرح کی وارداتوں کو انجام دیتے ہیں۔

صارفین کو کورونا ویکسین کو لیکر بیداری کے ساتھ ساتھ اس طرح کے ملتے جلتے نام کی ویب سائٹس کے بارے میں جاننا بیحد ضروری ہے حالانکہ محکمہ سائبر نے فشنگ ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا کام شروع کیا ہے لیکن روزانہ اس طرح کی ویب سائٹس تیار ہو جاتی ہیں تاکہ صارفین کو جھانسے میں لے کر اُن سے دھوکہ دہی کر کے رقم لی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.