مہاراشٹر میں جان لیوا کورونا وائرس کے دس نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس میں اکثریت بیرون ممالک سے آنے والوں کی ہے جبکہ جنوبی ممبئی کے سر ایچ این ریلائنس اسپتال میں چھ اور پونے شہر چار نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے 63 سالہ مریض کو 19 مارچ کو اسپتال داخل کیا گیا تھا جو ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا، گذشتہ شب مریض کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور شب گیارہ بجے مریض نے دم توڑ دیا۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اپیل کی ہے کہ 'وہ گھروں میں ہی رہیں اور الگ تھلگ رہنا ہی اس مرض کا توڑ ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے نجی دفاتر کے ذریعہ مکمل بند کے لیے کہا ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں 25 فیصد حاضری ہوگی نیز ریاست میں تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو ہی مہاراشٹر حکومت نے ممبئی، پونے، ناگہور اور پمپڑی چنچوڑ میں لاک ڈاؤن کا اعلان کی اتھا۔
راجیش ٹوپے کے مطابق 12 متاثر ممالک کی ہوائی خدمات بند کر دی گئی ہیں جبکہ ممبئی، ناگہور اور پونے میں ہی انٹرنیشنل پروازیں اتاری جارہی ہیں۔