ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ محکمہ صحت کورونا کی زنجیر کو توڑنے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔
حکومت نے پہلے ہی جیلوں میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کورونا سے متاثرہ علاقے میں سات جیلوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اب اس کے بعد آٹھویں نمبر پر ناگپور سینٹرل جیل کو بھی اس میں شامل کر دیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ اس فیصلے سے قبل ممبئی سنٹرل جیل، تھانہ سینٹرل جیل، یروڈا سنٹرل جیل، بھائیکلہ ڈسٹرکٹ جیل اور کلیان ڈسٹرکٹ جیل کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ناگپور جیل کے مین گیٹ کو مکمل طور پر بند کرد ینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اسی طرح جیل میں کام کرنے والے افسران کے اہل خانہ کو جیل کے سینئر افسران کے ٹیلیفون اور موبائل نمبر دیے جائیں گے۔ اگر کنبے کو کوئی پریشانی ہوگی تو وہ ان اعلی افسران سے رابطہ کر سکیں گے۔