ETV Bharat / state

ممبرا : ٹرین نہیں ملنے سے سیکڑوں مزدور ہوئے مایوس - مہاراشٹر

مسلم اکثریتی شہر ممبراپولیس کی جانب سے ریاست بہار جانےکیلئے رجسٹر کئے گئے تقریباً نو سو مزدوروں کوٹرین نہیں ملنے کے سبب مایوسی کا اظہار کیا۔

ممبرا : ٹرین نہیں ملنے سے سیکڑوں مزدور ہوئے  مایوس

author img

By

Published : May 7, 2020, 6:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مگر تقریباً پانچ گھنٹے انتظار کے بعد بھی بے حال مزدوروں کیلئے ٹرین کا کوئی بندوبست نہیں ہوسکا۔

مقامی پولیس کے کہنے پر مزدور اپنا سامان اور بال بچوں کے ساتھ پہنچے تھے تقریباً پانچ گھنٹہ انتظار کرانے کے بعد انہیں واپس لوٹا دیا گیا۔

ممبرا : ٹرین نہیں ملنے سے سیکڑوں مزدور ہوئے مایوس

ممبرا پولیس نے سبھی موجود مزدوروں کو بتایا کہ ابھی تک بہار اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی ٹرین کا انتظام ہو سکا ہے جب انتظام ہو گا تو مطلع کیا جائیگا۔

ہفتوں کی بھاگ دوڑ اور تیز دھوپ اور لمبی قطار میں کھڑے ہو کر ممبرا پولیس اسٹیشن میں فارم جمع کرنے کے بعد ریاست بہار کے سیکڑوں مزدوروں کو ممبرا پولیس اسٹیشن سے فون کرکے دوپہر دو بجے ممبرا پولیس اسٹیشن کے مقابل واقع بہو بلی جین مندر گراؤنڈ میں بلایا گیاتھا۔

کئی گھنٹے گزرنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ بس آئے گی جس کے بعد انہیں اسٹیشن چھوڑ دیا جائے گا۔آخر کار شام میں تقریباً 6 بجے ممبرا پولیس اسٹیشن کے چند اہلکاروں نے مائیکرو فون سے بتایا کہ بہار حکومت سے منظوری نہیں ملی ہے اور جیسے ہی منظوری ملے گی انہیں مطلع کیا جائے گا اور جس شخص کو وہاں سے منظوری ملے گی اسے ہی جانے کی اجازت دی جائے گا۔

ممبرا واقع جین مندر گراؤنڈ میں مزدوروں کو جمع کیا گیا تھا وہاں پینے کے پانی اور دیگر سہولت مہیا نہیں کرائی گئی تھی ۔مزد وروں نے بتایا کہ ان کے پاس اتنا پیسہ نہیں ہے کہ وہ کرایہ ادا کر سکیں۔ لیکن اب تک انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے کہ کرایہ لیا جائے گا یا نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.