ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مساجد میں نماز سے متعلق اہم قدم - ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کے پیش نظر تمام مساجد کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا ہم اذان اور نماز صرف امام و موذن اور مسجد کے دیگر ذمہ داران اذان اور نمازوں کا اہتمام معمول کے مطابق ہوگا۔

ممبئی میں کورونا وائرس
ممبئی میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Mar 23, 2020, 11:17 PM IST

Updated : Mar 23, 2020, 11:57 PM IST

ممبئی شہر و مضافات سمیت ریاست بھر کی مساجد بھی کورونا وائرس کے خطرے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ممبئی میں بعد نمازِ عصر ہی تمام مساجد کو بند کروایا گیا۔

تا ہم مساجد میں امام، موذن اور مسجد کا عملہ ہی اس میں نمازوں کی پابندی کریں گے۔

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کے اعلان کے بعد مغرب کی نماز سے قبل ہی مساجد کو بند کر دیا گیا، ڈونگری مسجد کو بند کرتے ہوئے اے سی پی دھرما ادھیکاری کا ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں اے سی پی مسجد سے نمازی کونکال کر مسجد بند کرتے ہوئے نظر آئے۔

پولیس نے اپنے اپنے علاقوں کی مساجد کو سرکاری حکم نامہ کے بعد بند کرایا گیا۔

ریاست میں مسجد پر پابندی سے قبل پنویل میں کرفیو اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی پر مسجد کے امام اور موذن کے خلاف کیس بھی درج کر کے پولیس نے گرفتار بھی کیا۔

ممبئی شہر و مضافات کی پانچ سو سے زائد مساجد کو باقاعدہ طور بند کر دیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی ریاست بھر میں مساجد پر لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 23, 2020, 11:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.