ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سات ہزار سے زائد نوجوانوں کو بحریہ کی ٹریننگ ملے گی - مہاراشٹر

ریاست میں جہاز رانی کے شعبے کو بڑھانے کے لئے مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ مختلف اقدامات نافذ کررہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر بورڈ نے ملک کی پہلی سمندری یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مہارمہاراشتڑاشتڑ
مہاراشتڑ
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 8:06 PM IST

کابینی وزیر اسلم شیخ کی موجودگی میں مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کا انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے ساتھ تاریکی معاہدہ

ریاست مہاراشٹر میں بحریہ شعبے میں افرادی قوت کو مناسب تربیت اور مہارت میں اضافہ فراہم کرنے کی غرض سے کابینی وزیر برائے ترقیات بندرگاہ اسلم شیخ کی موجودگی میں مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ ( ایم ایم بی ) اور چنئی کی انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے مابین ایک معاہدہ طے پایا۔ مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر امت سینی اور انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر کموڈور راجیو بنسل نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے سے ریاست میں اندرون ملک جہازوں پر تعینات تقریباً 7 ہزار نوجوانوں کو نیوی گیشن کی مہارت اور تربیت فراہم ہوگی

اس موقع پر ایڈیشنل چیف سکریٹری برائے ٹرانسپورٹ اینڈ پورٹس ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشیش کمار سنگھ، بورڈ کے چیف پورٹ آفیسر کیپٹن سنجے شرما و دیگر افسران موجود تھے۔ ریاست میں جہاز رانی کے شعبے کو بڑھانے کے لئے مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ مختلف اقدامات نافذ کررہا ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پر بورڈ نے ملک کی پہلی سمندری یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ پہلا ادارہ ہے جس نے میری ٹائم یونیورسٹی کے ساتھ اس طرح کے معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق انڈین میری ٹائم یونیورسٹی مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے ساتھ مل کر ریاست میں بحری جہاز کے شعبے میں افرادی قوت کو تکنیکی اور دیگر تربیت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی ریاست کے ساحلی علاقوں میں سمندری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے درکار تحقیقی نصاب اور تربیت کی منصوبہ بندی میں بھی تعاون کرے گی۔

یونیورسٹی ریسرچ سے ریاست کے بحریہ شعبے کی ہوگی ترقی : اسلم شیخ

کابینی وزیر اسلم شیخ نے کہا 'مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ملک میں پہلی بار انڈین میری ٹائم یونیورسٹی کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ نیویگیشن کے میدان میں ریاست کو ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرے گا۔ اس سے ریاست میں سمندری سرگرمیوں کو نہ صرف فروغ ملے گا بلکہ تقریباً 7 ہزار نوجوانوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ نیز یونیورسٹی کی تحقیق اور معلومات کو ریاست میں سمندری شعبے کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا'۔

میری ٹائم انڈیا کانفرنس میں مہاراشٹر کی شرکت

مرکزی وزارت بحریہ و محکمہ برائے ترقیات بندرگاہ کے زیر اہتمام ورچوئل میری ٹائم انڈیا کانفرنس 2021 میں مہاراشٹر کا ایک پویلین ہوگا۔ اس پویلین میں ریاست میں سمندری نقل و حمل سے متعلق بنیادی ڈھانچے، مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے ذریعہ عمل میں لائی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ عوام سے میری ٹائم انڈیا کانفرنس میں مہاراشٹر کے پویلین کا زیادہ سے زیادہ دورہ کرنے کی اپیل مہاراشٹر میری ٹائم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اميت سینی نے کی۔

یہ بھی پڑھیے
وزیر اعظم نے کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی

واضح رہے کہ 'مہاراشٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع' کے بارے میں ایک خصوصی سیمینار 2 مارچ کو منعقد ہوگا۔ سیمینار میں ریاست کے پورٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ساتھ اس انڈسٹری کے علاوہ ایم آئی ڈی سی کے عہدیدار شرکت کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.