ETV Bharat / state

مہاراشٹر: مانسون اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں - vidhan bhavan

مہاراشٹر سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ ریاست ہے اور روز بروز یہاں مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اسی تشویشناک صورتحال کو دیکھتے ہوئے ماہ جون میں ہونے والا مانسون اسمبلی اجلاس اب اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

مانسون اجلاس
مانسون اجلاس
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:29 PM IST

ریاستی حکومت نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے مانسون اجلاس کو موخر کر دیا ہے اور اب یہ اجلاس 3 اگست کو ہوگا۔

قانون ساز کونسل کی مشاورتی کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ودھان بھون میں ایک میٹنگ میں ہوئی اس میٹنگ میں مانسون اجلاس کتنے دنوں کا ہونا چاہئے؟ اس پر بحث کی گئی۔

صوبے میں کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے توقع کی جارہی ہے کہ یہ اجلاس دو ہفتوں سے زائد کا نہیں ہوگا۔

میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، عوام اور سرکار ایک ساتھ اس جنگ میں شامل ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'نسرگ طوفان آنے کے بعد میں نے طوفان سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا جس میں میں نے دیکھا کہ نقصان بہت زیادہ ہوا ہے اس کا پنچنامہ کرنے کے بعد متاثرین کو اس کی بھرپائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اس وقت میں رائے گڑھ ضلع میں نقصان کا جائزہ لینے گیا تھا اسی وقت میں نے 100 کروڑ روپے راحتی فنڈ دینے کا اعلان کیا اس کے بعد رتناگری کو75 کروڑ اور سندھو درگ کو 25 کروڑ روپے کی مدد کی گئی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ طوفان سے متاثرہ ایک بھی فرد کو کُھلے آسمان کے نیچے رہنے نہیں دیں گے جن کا نقصان ہوا ہے انہیں مہا وکاس آگھاڑی حکومت بھرپور مدد کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.