ETV Bharat / state

'مودی حکومت نے زرعی قونین امبانی - اڈانی جیسے لوگوں کے لیے لائے ہیں' - اردو نیوز

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 17ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ پلول میں مدھیہ پردیش اور بندیل کھنڈ کے کسان بھی احتجاج کے لیے جمع ہوچکے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Dec 12, 2020, 2:05 PM IST

مہاراشٹر کابینہ کے ریاستی وزیر بچو کڈو زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج میں شامل ہونے کے لیے ریاست کے سیکڑوں کسانوں کے ساتھ پلول بارڈر پر پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر بچو کڈو نے کہا 'زراعت کے نئے قوانین کی خلاف ملک بھر کے کسان سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ تاہم مرکزی حکومت کسانوں کی بات سننے کے لیے ابھی تک تیار نہیں ہے'۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کی تحریک کے زور کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے، انھیں لگتا ہے کہ یہ احتجاج صرف پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کے ذریعہ کیا جارہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کسانوں کی اس تحریک میں ملک بھر کے کسان حصہ لے رہے ہیں۔

انھوں نے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔'

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسی نئے قانون کو منظور کرنے کی ضرورت نہیں تھی، حکومت کسانوں پر یہ قوانین زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر حکومت ان قوانین کو نافذ کرنا چاہتی ہے تو اسے پہلے کسانوں سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔

بچو کڈو نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے زرعی قونین امبانی - اڈانی جیسے بڑے لوگوں کے لیے لائے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کو ان قوانین کو رد کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.