مہاراشٹر حکومت نے کنگنا رناوت پر قانون کی گرفت مظبوط کرنی شروع کردی ہے۔ جس کنگنا نے ڈرگس کو لیکر آواز اٹھائی تھیں۔ اب وہی ڈرگس کے چکر میں گھرتی نظر آرہی ہیں۔
دراصل شیوسینا لیڈر پرتاپ سر نائیک نے کہا کہ، 'شیکھر سمن کے بیٹے ادھین سمن نے کہا ہے کہ کنگنا نہ صرف نشہ آور اشیاء کا استعمال کرتی ہیں، بلکہ وہ کالا جادو بھی کرتی ہیں۔ اسلیے اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کرنے کی ضرورت ہے۔'
معاملے کو دیکھ ریاست کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے کہا کہ، 'وہ اس معاملے کی جانچ ممبئی پولیس کے سپرد کر رہے ہیں۔ ممبئی پولیس اب اس معاملے کی جانچ کر کے حکومت کو اپنی رپورٹ سونپے گی۔'
اس کے بعد ممکن ہےکہ کنگنا کے خلاف منشیات استعمال کرنے کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا جائے۔
کنگنا نے اس سے پہلے سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کے معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے خلاف آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد ریاستی حکومت نے کنگنا کے پروڈکشن ہاؤس میں بی ایم سی کے افسران نے کارروائی کی ہے۔
مزید پڑھیں:
سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار
حالانکہ قیاس یہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ کنگنا جیسے ہی ممبئی میں قدم رکھیں گی انھیں کورنٹائن میں بھیج دیا جائیگا۔