ETV Bharat / state

مہاراشٹر: وزیر صحت راجیش ٹوپے کی والدہ نہیں رہیں - راجیش ٹوپے کی والدہ شرادتائی ٹوپے

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے وزیر صحت راجیش ٹوپے کی والدہ شاردا تائی ٹوپے کے گزرجانے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مہاراشٹر: وزیر صحت راجیش ٹوپے کی والدہ نہیں رہی

author img

By

Published : Aug 2, 2020, 7:35 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے کی والدہ شاردا تائی ٹوپے کا ہفتہ کی رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

راجیش ٹوپے نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'طویل علالت کی وجہ سے میری والدہ شاردا تائی ٹوپے فوت ہوگئی۔ ان کی عمر 74 برس تھی اور ان کا گزشتہ ایک مہینے سے بامبے اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں

آج دن بھر کی اہم خبروں پر ایک نظر

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے شارداتائی ٹوپے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'وزیر صحت راجیش ٹوپے کی والدہ شری شاردا تائی کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت رنج ہوا۔ اسپتال میں چند ماہ رہنے کے بعد بھی راجیش ٹوپے جی نے کورونا کے خلاف جنگ کے دوران مہاراشٹر کی دیکھ بھال کی۔'

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹوپے کی والدہ کو مارچ میں ایک ماہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ وہ صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس لوٹی تھیں لیکن گزشتہ ایک ماہ سے اسے دوبارہ بامبے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.