ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی اجلاس: پاورلوم صنعت کے مسائل کیلئے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 11:39 AM IST

Maharashtra Forms Committee for Power Looms: ممبئی میں مہاراشٹر اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جہاں کئی مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اسی طرح مالیگاؤں میں پاورلوم صنعت کے مسائل کا مطالعہ کرنے و مثبت حل پیش کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کمیٹی میں مالیگاؤں شہر سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی کو ہی شامل نہیں کیا گیا۔ کیا ایسا جان بوجھ کر کیا گیا ہے؟

Formation of Seven Member Committee for Positive Resolution of Power loom Industry Issues

مالیگاؤں: ریاست میں پاورلوم مالکان کے مسائل کا مطالعہ کرنے اور ان کا حل تجویز کرنے کے لیے عوامی نمائندوں کی ایک کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مہاراشٹر حکومت کوآپریٹیو، مارکیٹنگ اینڈ ٹیکسٹائل ڈپارٹمنٹ نے جاری اسمبلی اجلاس میں پاورلوم کے مسائل پر آواز بلند کی گئی۔ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے قاعدہ 105 کے تحت، ریاست میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں پیش آرہی مشکلات کے تعلق سے اسمبلی میں ایک توجہ طلب تجویز پیش کی گئی۔ مذکورہ نوٹس پر بحث کے دوران ریاست میں پاورلوم مالکان کے مسائل کا مطالعہ کرنے اور حل تجویز کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس طرح کا اعلان وزیر (صنعت) نے ایوان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Imran Pratapgarhi Visits Malegaon پاورلوم صنعت کو موجودہ حکومت نے برباد کردیا ہے: عمران پرتاب گڑھی

مذکورہ اعلان، یقین دہانی کے مطابق ریاست میں پاور لوم مالکان کے مسائل کا مطالعہ کرنے اور ان کے حل کا منصوبہ تیار کرنے کے لیے عوامی نمائندوں کی ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ حکومت کے زیر غور تھا۔ ریاست میں پاور لوم مالکان کے مسائل کا مطالعہ کرنے اور ان کے حل کا منصوبہ تجویز کرنے کے لیے عوامی نمائندوں کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس میں مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی و مہاراشٹر کے وزیر دادا جی بھوسے کو صدر بنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس کمیٹی میں بطور رکن پرکاش آوڑے، سابق وزیر، سبھاش دیشمکھ، رکن اسمبلی رئیس شیخ، انیل بابر، پروین ڈٹکے، مینیجنگ ڈائریکٹر، مہاراشٹر اسٹیٹ مشینری، ممبر سیکرٹری پاورلوم کارپوریشن ہوں گے۔

مذکورہ کمیٹی ریاست کے پاورلوم سینٹرس کا براہ راست معائنہ کرے گی اور 30 ​​دنوں کے اندر حکومت کو واضح سفارشات اور اسکیم کے تفصیلی خاکہ کے ساتھ رپورٹ پیش کرے گی۔ مذکورہ کمیٹی کا ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا۔ کمیٹی کے اخراجات کو اسکیم کی فراہمی سے 2852-0505 ہیڈ کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مختلف یونٹس کے منصوبوں کا مطالعہ اور معائنہ کرنے کے لیے طلب کیا جائے۔ ریاست کے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے علاقہ میں پاور لوم تنظیموں کے بیانات کے مطابق ان کے مسائل کا مطالعہ کیا جائے گا۔ بنکروں کی مختلف تنظیموں اور ریاست کے سینٹرس کے مسائل کے بارے میں فیڈریشن کے ساتھ بات چیت کرنا، پاور لوم مسائل کا مطالعہ کرنا اور حکومت کو حل کا منصوبہ پیش کرنا۔ ٹیکسٹائل پروجیکٹس کے لیے پاور سبسڈی اسکیم کے تحت لوم مالکان کی آن لائن رجسٹریشن اور درپیش مسائل کا حل تجویز کرنا، بیک لاگ اجزاء کے لیے قلیل مدتی حل تجویز کرنا۔ ریاستی حکومت کی مشینری کے لیے موجودہ اسکیموں میں ممکنہ تبدیلیاں تجویز کرنا، ریاست میں اس ڈویژن کے متعلقہ علاقائی ڈپٹی کمشنر (ٹیکسٹائل انڈسٹری) جہاں کمیٹی دورہ کرے گی کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرے گی۔ اس حکومتی فیصلے کی تصدیق ڈیجیٹل دستخط سے مہاراشٹر کے گورنر کے نام سے کرشنا پوار ڈپٹی سکریٹری، حکومت مہاراشٹر نے جاری کی ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مالیگاؤں مہاراشٹر میں ایک بڑا پاورلوم مرکز ہے۔ یہاں سے ایک بار پھر رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کو نظر انداز کردیا گیا ہے یا پھر مفتی اسماعیل قاسمی نے کوئی جدوجہد نہیں کی، کیا موجودہ قیادت کے چلتے شہر کا دبدبہ کم ہوگیا ہے؟ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں آؤٹر کی بہ نسبت لاکھوں پاورلوم کارخانے ہیں، ہزاروں کی تعداد میں بنکر اور لاکھوں کی تعداد میں مزدور رہتے ہیں۔ ٹیکسٹائل سٹی آف مالیگاؤں سے جانے پہچانے والے اس شہر کو ایک بار پھر نمائندگی سے محروم ہونا پڑا۔ اس تعلق سے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کی گرفت کمزور نظر آرہی ہیں یا پھر انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس کمیٹی کے صدر مالیگاؤں آؤٹر کے رکن اسمبلی و وزیر دادا بھسے ہیں۔ پاورلوم صنعت کے مسائل و حل پر تشکیل دی گئی سرکاری کمیٹی میں مالیگاؤں سے نمائندگی نہ ہونا قابل افسوس بتایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.