ETV Bharat / state

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے رکشا ڈرائیوروں اور مزدوروں کو وظیفہ دینے کا اعلان - ویب سائٹ .www.transport Maharashtra.gov.in

مہاراشٹر سرکار نے کورونا کے باعث لاک ڈاؤں کے دوران پریشان رکشا ڈرائیوروں اور یومیہ مزدوری کرنے والوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے 1500 اور 2500 روپیے دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکار کے اس اعلان پر رکشا یونین کے صدر نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Malegaon
مہاراشٹرحکومت کی جانب سے رکشا ڈرائیوروں اور مزدوروں کو وظیفہ دینے کا اعلان
author img

By

Published : May 6, 2021, 8:27 AM IST

حکومت مہاراشٹر نے کورونا زنجیر کو توڑنے کے لئے مہاراشٹر میں سخت پابندیوں کو عائد کیا ہے۔ جس کے تحت حکومت نے ریاست کے رکشا ڈرائیورز کو 1500 اور یومیہ مزدوری کرنے والوں کو 2500 روپے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سرکار کے اس اعلان سے رکشا یونین کے صدر حاجی یوسف نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

رکشا یونین کے صدر حاجی یوسف نے سرکار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

اس بارے میں شہر مالیگاؤں کے رکشا یونین کے صدر حاجی یوسف (نیشنل والا) نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کورونا وائرس کے تعلق سے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز سے ہر خاص و عام پریشان ہے۔

ایسے میں حکومت کے ذریعے رکشا ڈرائیورز کو 1500 روپے اور یومیہ مزدوری کرنے والوں کو 2500 روپے کے علاوہ شیو بھوجن کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

حاجی یوسف نے بتایا کہ اس وظیفہ کی حصولیابی کے لئے رکشا ڈرائیورز کے پاس درج ذیل کاغذات کا ہونا لازمی ہے۔ آدھا کارڈ ( بینکوں میں اکاؤنٹ سے لنک ہونا ضروری ہے)، بینک اکاؤنٹ نمبر، رکشا پرمٹ، رجسٹر رکشا نمبر وغیرہ۔ جن رکشا ڈرائیورز کے پاس مذکورہ کاغذات دستیاب ہیں۔ ایسے افراد خود حکومت کی ویب سائٹ .www.transport Maharashtra.gov.in پر آن لائن عرضی داخل کریں۔

مہاراشٹر میں 7 لاکھ 15 ہزار پرمٹ ہولڈرز کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ اس تعلق سے رکشا ڈرائیورز اور مالکان کی ایک میٹنگ منعقد ہونے والی ہے جس کے ذریعے وہ سب کے ناموں کی لسٹ تیار کر کے حکومت کو روانہ کریں گے۔ تاکہ تمام رکشا ڈرائیورز کو با آسانی وظیفہ کی رقم مل سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.