ETV Bharat / state

تھانے ضلع کی 18 اسمبلی نشستوں 214 امیدوار

مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے 18 اسمبلی حلقوں سے 214 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں پرچہ نامزدگی واپس لینے کے آخری دن ضلع سے 37 امیدواروں نے پرچے واپس لیے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 11:41 PM IST

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ریاست مین سیاسی ہلچل تیز ہوگئی جبکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ کا بھی اختتام ہو گیا ہے اور تھانے ضلع سے 18 اسمبلی حلقوں سے 214 امیدوار میدان میں ہیں۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات، ویڈیو

ممبئی سے متصل ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار برکت اللہ شیخ نے اچانک پرچہ نامزدگی واپس لے لیا جس سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، ان کے اس قدم سے مجلس اتحادالمسلمین کی مقامی اکائی اور اعلیٰ رہنماؤں کو زبردست دھچکا لگا ہے، اب اس اسمبلی حلقہ سے راست مقابلہ نیشنلسٹ کانگریس کے امیدوار جیتیندر اوہاڑ اور شیوسینا امیدوار دیپالی شندے کے درمیان ہے۔

اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار عادل خان اعظمی کا پرچہ نامزدگی رد ہو گیا تھا اور امید کی جارہی تھی کہ پارٹی کے نوجوان رہنما فیصل چودھری جنہوں نے بطور آزاد امیدوار پرچہ داخل کیا تھا، سماجوادی پارٹی ان کی حمایت کرے گی لیکن انہوں نے بھی اپنا پرچہ واپس لے لیا۔

وہیں دوسری جانب تھانے کے اولا ماجیواڑہ اسمبلی حلقہ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے امیدوار سہاس دیسائی کے اچانک پرچہ نامزدگی واپس لینے سے اس حلقے میں شیوسینا کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقہ سے ایک آزاد امیدوار اشوک بھوسلے کے نامزدگی واپس لینے کے بعد سات امیدوار میدان میں ہیں، مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار محمد خالد گڈو کے کاغذات نامزدگی رد ہونے کے بعد بھی وہ ایم آئی ایم کی حمایت یافتہ امیدوار ہے۔

مشرقی اسمبلی حلقہ سے 5 آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیا ہے اس حلقہ سے اب 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

بھیونڈی دیہی حلقہ سے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے، اس حلقہ سے 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، بی جے پی اتحاد کے باغی امیدوار مہادیو گھٹال نے نامزدگی واپس لے لیا اور اب اس حلقے میں شیوسینا، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور ایم این ایس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

شاہ پور اسمبلی سیٹ پر شیوسینا کے پانڈو رنگ برورا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے دولت دوڈا کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان 372 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، جانچ کے دوران 121 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو الیکشن کمیشن نے خامیوں کی بنیاد ہے مسترد کردیا تھا جس کے بعد 18 اسمبلی حلقوں میں 251 امیدوار انتخابی میدان میں تھے لیکن پرچہ واپس لینے کے بعد یہ تعداد 217 ہوگئی ہے۔

Intro:تھانے ضلع کی 18 اسمبلی نشستوں 214 امیدوار

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے ضلع کے 18 اسمبلی حلقوں سے 214 امیدوار چناوی میدان میں ہے. پیر کو پرچہ نامزدگی واپس لینے کا دن تھا پورے ضلع سے 37 امیدواروں نے پرچے واپس لئے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ سے مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار برکت اللہ شیخ نے اچانک پرچہ نامزدگی واپس لے لیا انکے اس قدم سے مجلس اتحادالمسلمین کی مقامی اکائی اور اعلیٰ رہنماؤں کو زبردست دھچکا پہنچا ہے اب اس اسمبلی حلقہ سے نشنلشٹ کانگریس کے امیدوار جیتیندر اہواڈ اور شیوسینا امیدوار دیپالی سید کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے. جبکہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار عادل خان اعظمی کا کاغذات نامزدگی رد ہونے کے بعد امید کی جارہی تھی کہ پارٹی کے یوا رہنما فیصل چودھری نے بطور آزاد امیدوار پرچہ داخل کیا تھا سماجوادی پارٹی انکی حمایت کریگی مگر انہوں نے بھی اپنی امیدواری واپس لے لیا ہے.
وہیں دوسری جانب تھانے کے اولا ماجیواڈہ اسمبلی حلقہ سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی امیدوار سہاس دیسائ نے بھی اچانک پرچہ نامزدگی واپس لینے سے اس حقلہ شیوسینا کی راہ ہموار ہوگئی ہے.
بھیونڈی مغربی اسمبلی حلقہ سے ایک آزاد امیدوار اشوک بھوسلے کے نامزدگی واپس لینے کے بعد سات امیدوار چناوی میدان میں ہے. مجلس اتحادالمسلمین کے امیدوار محمد خالد گڈو کے کاغذات نامزدگی رد ہونے کے بعد بھی وہ ایم آئی ایم کی حمایت یافتہ امیدوار ہے.
بعد مشرقی اسمبلی حلقہ سے 5 آزاد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیا ہے اس حلقہ سے 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہے.
جبکہ بھیونڈی دیہی حلقہ سے دو امیدواروں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے. اس حلقہ سے 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہے. بی جے پی اتحاد کے باغی امیدوار مہادیو گھٹال نے نے نامزدگی واپس لے لیا ہے. شیوسینا امیدوار شانتارام مورے نشنلشٹ کانگریس پارٹی امیدوار ایم این ایس کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے.
شاہ پور اسمبلی سیٹ پر شیوسینا کے پانڈو رنگ برورا اور نشنلشٹ کانگریس پارٹی کے دولت دوڈا کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے.
واضح ہوکہ 27 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان 372 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کیا تھا. جانچ کے دوران 121 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو الیکشن آفیسرز نے مختلف دجوہات کی بنا پر مسترد کردیا تھا. اور 18 اسمبلی حلقوں میں 251 امیدوار چناوی میدان میں تھے پیر کو نامزدگی واپس لینے بعد 217 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہے.

ویزولس

Body:تھانے ضلع کی 18 اسمبلی نشستوں 214 امیدوار Conclusion:تھانے ضلع کی 18 اسمبلی نشستوں 214 امیدوار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.