ETV Bharat / state

مہاراشٹر: ایکناتھ کھڑسے کی پنکجا سے ملاقات - bjp

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کے باوجود اقتدار سے دور رہنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی میں اندرونی خلفشار بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

ایکناتھ کھڑسے کی پنکجا سے ملاقات
ایکناتھ کھڑسے کی پنکجا سے ملاقات
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:07 PM IST

سابق ریاستی وزیر پنکجا منڈے کے متنازع ٹویٹر کے بعد اس بات کی چہ میگوئیاں جاری تھیں کہ وہ پارٹی کو الوداع کہہ سکتی ہیں جس کے مدنظر پارٹی کے کئی اعلیٰ رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔

جس کے بعد پنکجا منڈے نے یہ بیان دیا کہ 'میرے خون میں بغاوت نہیں ہے اور میں پارٹی نہیں چھوڑوں گی۔' اس کے باوجود پارٹی میں رہنماؤں کی ناراضگی کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی کے رہنما ونود تاؤڑے، رام شندے کے منڈے سے ملاقات کرنے کے بعد پارٹی سے ناراض رہنما ایکناتھ کھڑسے نے منڈے سے ملاقات کی جس کی وجہ سے ایک بار پھر بی جے پی میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔

چار روز قبل پنکجا منڈے نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'وہ اپنے والد اور بی جے پی کے رہنما آنجہانی گوپی ناتھ منڈے کی سالگرہ کے موقع پر کوئی فیصلہ کریں گی جس کے بعد سیاسی گلیاروں میں یہ خبر گشت کرنے لگی کہ پنکجا شیوسینا میں شامل ہو سکتی ہیں۔

اس دوران کھڑسے نے الزام عائد کیا کہ روہنی کھڑسے اور پنکجا منڈے کو پارٹی میں سے ہی کچھ لوگوں نے ہرانے کی کوشش کی جس کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بعد ازیں پنکجا نے یہ بیان دیا ہے کہ بغاوت ان کے خون میں نہیں ہے لیکن اب منڈے اور کھڑسے کے درمیان ملاقات کے بعد یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ کس سمت میں جائیں گے؟ یہ دیکھنا اہم ہوگا!

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.