ممبئی: بورڈ امتحانات سے متعلق ریاستی وزیر تعلیم کا اہم اعلان - مئی کے پہلے ہفتے کے درمیان بورڈ امتحانات منعقد کیے جاسکیں
ریاست مہاراشٹر میں ایچ ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ امتحانات سے متعلق ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے وضاحت کی ہے کہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔
ریاست مہاراشٹر میں دسویں اور بارہویں بورڈ امتحانات کو لیکر طلبا، اساتذہ اور سرپرست کشمکش میں تھے کہ بورڈ کے امتحانات آن لائن ہوں گے یا آف لائن؟ اس تعلق سے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے وضاحت کی ہے کہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات آف لائن ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق ورشا گائیکواڑ نے کہا ہے کہ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا طریقہ کار تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس لیے ان امتحانات کا انعقاد آف لائن ہی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے راوت کی مرکزی حکومت پر سخت تنقید
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امتحانات میں تاخیر ہو جائے گی، لیکن حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ اپریل کے آخر اور مئی کے پہلے ہفتے کے درمیان بورڈ امتحانات منعقد کیے جاسکیں۔
عام طور پر ایچ ایس سی اور ایس ایس سی بورڈ امتحانات کا انعقاد فروری اور مارچ میں ہوتا ہے۔ حالانکہ امسال کووڈ 19 وباء کے حالات بگڑنے کی وجہ سے مختلف امتحانات کے نظام الاوقات میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔