ETV Bharat / state

مہاراشٹر: قلمدانوں کی تقسیم کا مسئلہ حل - قلمدانوں سے متعلق چند مسائل کو حل کیا گیا

کانگریس کے رہنما اشوک چوہان نے کہا کہ 'شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی مشترکہ میٹنگ میں قلمدانوں کی تقسیم کا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔'

مہاراشٹر: قلمدانوں کی تقسیم کا مسئلہ حل
مہاراشٹر: قلمدانوں کی تقسیم کا مسئلہ حل
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 11:18 AM IST

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'حالانکہ حتمی فیصلہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کریں گے۔'

ریاست میں قلمدانوں کی تقسیم کے سلسلے میں کانگریس کے رہنما بالا صاحب تھورات کی رہائش گاہ پر شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

اس میٹنگ میں تھورات کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، شیوسینا کے رہنما ایکناتھ شندے اور کانگریس کے رہنما اشوک چوہان موجود تھے۔

اشوک چوہان نے کہا کہ 'قلمدانوں سے متعلق چند مسائل کو حل کیا گیا۔ ہم نے وزیر اعلیٰ کو اپنی تجویز بھیج دی ہے جس پر کل فیصلہ ہو جائے گا۔'

وہیں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے کہا کہ 95 فیصد محکموں کے بارے میں فیصلہ کرلیا گیا ہے جب کہ 5 فیصد پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے فیصلہ لیں گے سب کو قبول کرنا ہوگا۔

گذشتہ روز شیوسینا کے سینیئر رہنما سنجے راوت این سی پی سربراہ سے ملاقات کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.