ETV Bharat / state

Passenger Died At Sion میاں بیوی نے مسافر کو ریل کی پٹری پر ڈھکیل دیا، ٹرین کی زد میں آنے سے موت - میاں بیوی نے مسافر کو ریل کی پٹری پر ڈھکیل دیا

سائن ریلوے اسٹیشن پر بھیڑ میں ایک نوجوان سے دھکا لگنے کے بعد خاتون اور اُس کے شوہر نے زبردست پٹائی کی۔ مار پیٹ کے دوران نوجوان اچانک ریلوے ٹریک پر گر گیا۔ اسی دوران سامنے سے لوکل ٹرین آ گئی۔ چوٹ کی وجہ سے نوجوان وقت پر اٹھ نہ سکا اور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک گیا۔ Train runs over man pushed off at Sion railway platform

میاں بیوی نے مسافر کو ٹریک پر ڈھکیل دیا،نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

author img

By

Published : Aug 19, 2023, 2:13 PM IST

میاں بیوی نے مسافر کو ٹریک پر ڈھکیل دیا،نوجوان کی ٹرین کی زد میں آنے سے موت

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی کے سائن ریلوے اسٹیشن پر دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک نوجوان سے ایک خاتون کو دھکا لگنے کے بعد خاتون اور اُس کے شوہر نے زبردست پٹائی کی۔ مار پیٹ کے دوران نوجوان اچانک ریلوے ٹریک پر گر گیا۔ لوکل ٹرین کی زد میں آکر دم توڑ گیا۔ یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔ دادر ریلوے پولیس نے 13 اگست کو پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں ملزم شوہر اور اُسکی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام دنیش راٹھوڑ (26) ہے۔ وہ نوی ممبئی کے گھنسولی گاؤں کا رہنے والا تھا وہ 'بیسٹ' میں ملازمت کرتا تھا اس معاملے میں دادر ریلوے پولیس نے اویناش مانے اور شیتل اویناش مانے کو گرفتار کیا ہے دونوں کولہاپور کے رہنے والے ہیں۔

یہ واقعہ ممبئی میں سنٹرل ریلوے کے سائن ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ ملزم خاوند اور اُسکی زوجہ پلیٹ فارم نمبر ایک کی سیڑھیاں اتر کر پلیٹ فارم پر آ رہے تھے اسی وقت شیتل مانے کو مسافر دنیش راٹھور نے دھکا دیا۔ حیران ہو کر شیتل نے دنیش پر چھتری سے حملہ کر دیا۔ جیسے ہی اس نے اسے مارنا شروع کیا اویناش نے بھی اسے مارنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Anti Corruption Bureau بد عنوانیوں کے معاملے میں شہری ترقی محکمہ پہلے نمبر پر

اسی دوران دنیش اپنا توازن کھو بیٹھا اور ریلوے ٹریک پر گر گیا۔ اسی وقت تھانے کی طرف جانے والی ایک لوکل پلیٹ فارم نمبر ایک پر آ رہی تھی۔ دنیش نے جلدی سے اٹھنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹرین کی زد میں آ گیا اس چوٹ کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.