ETV Bharat / state

Aurangabad Ram Navami Violence اورنگ آباد تشدد پر وزیراعلیٰ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

اورنگ آباد شہر میں فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے پر سیاسی بیان بازیاں شروع ہو گئی ہیں، سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک دوسرے پر اشتعال انگیز بیانات اور لوگوں کو اکسانے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد تشدد پر وزیر اعلیٰ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 12:18 PM IST

اورنگ آباد تشدد پر وزیر اعلیٰ نے امن قائم رکھنے کی اپیل کی

اورنگ آباد (مہاراشٹر) : بی جے پی اور اے آئی ایم آئی ایم پر نشانہ لگاتے ہوئے شیو سینا، ادھو گروپ، کے لیڈر چندکانت کھیرے نے کہا، ’’اے آئی ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور مرکزی وزیر بھگوت کراد جو اورنگ آباد سے ہیں، اور آپس میں دوست ہیں، ان ہی کا یہ منصوبہ تھا۔ تشدد کے پیچھے مقصد مہاوکاس آگھاڈی ریلی میں خلل پیدا کرنا تھا۔‘‘

ریاست مہاراشٹر کے وزیر علیٰ ایکناتھ شندے نے ہر مذہب کے لوگوں سے ماحول کو پر امن بنانے کی اپیل کی ہے۔ شندے نے کہا ہے کہ لوگ مل جل کر اپنے اپنے تیوہار منائیں، کسی بھی طریقے سے قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ وہیں شیو سینا گروپ کے ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر آمبا داس دانوے نے کہا ہے کہ ’’جو واردات پچھلے دو مہینوں سے کی جا رہی سیاسی تقریروں، سیاسی بھڑکاؤں باتوں کا نتیجہ ہے اور یہ باتیں دونوں جانب سے کی جا رہی ہیں۔ ہم نے اس بارے میں حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ ہم نے تشدد کو لیکر کہا کہ یہ تشدد سیاسی، بڑھکاؤ بیان بازیوں سے لوگوں کو ورغلا کر کیا جائیگا ہم نے پولیس محکمہ کو بیدار کیا تھا۔ پچھلے کچھ وقت سے ایم آئی ایم اور بی جے پی کے لوگ اور وہ غدار جو شیوسینا سے شندے سینا میں شامل ہوئے وہ لوگ بھی اپنی روٹی سینک رہے ہیں انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

اورنگ آباد میں تشدد کے معاملے پر سیاست گرم ہونے لگی ہے۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے بیان بازی شروع ہو گئی ہے۔ شیوسینا ادھو گروپ کے لیڈروں نے بی جے پی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پر تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 اپریل کو شہر میں ہونے والی مہا وکاس اگھاڑی کی ریلی میں خلل ڈالنے کے لیے ایسا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Aurangabad Situation Under Control اورنگ آباد اشتعال انگیز ماحول کے بعد حالات قابو میں

قابل ذکر ہے کہ اورنگ آباد میں نوجوانوں کے درمیان جھڑپ کے بعد بدھ کی رات 500 لوگوں کے ہجوم نے پولیس پر حملہ کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اورنگ آباد شہر کے کراد پورہ علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مشہور رام مندر بھی ہے۔ یہ واقعہ رام نومی اور ماہ رمضان کے موقع پر پیش آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.