ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کا ایم آئی ایم پر طنز - وزیراعلی ادھو ٹھاکرے

مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ ترقیاتی کام کیے جانے والے دعوی کی مخالفت میں ایم آئی ایم نے آج اورنگ آباد میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی قافلے پر پھولوں کی بارش کی۔ جس پر وزیراعلی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں ترقیاتی کام اچھے ہوئے ہیں، اس لیے پھولوں کی بارش کی جارہی ہے او پلے کارڈ دکھائے جارہے ہیں۔'

وزیراعلی ادھو ٹھاکرے
وزیراعلی ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 8:16 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایم آئی ایم نے مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کی تقریب میں حصہ لینے پہنچے ریاست کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کا ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پھولوں کی بارش کرکے خیرمقدم کیا۔حالانکہ ایم آئی ایم کے خیر مقدم کرنے کا یہ طریقہ وزیراعلی کو پسند نہیں آیا اور انہوں نے تقریب کے دوران ایم آئی کی جم کر تنقید کی۔

ضلع میں سخت حفاظتی انتظامات میں مراٹھواڑہ مکتی سنگرام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران وزیراعلی نے متعدد ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا۔

اس موقع پر وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہاں ترقیاتی کام اچھے ہوئے ہیں، اس لیے پھولوں کی بارش کی جارہی ہے اور اسقبال کے پلے کارڈ دکھائے جارہے ہیں۔جو لوگ مبارکباد پیش کر رہے ہیں میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی ہماری حکومت نے یہاں ترقیاتی کام کیے نہیں ہیں اگر یہ آپ کو ترقی نظر آرہی ہے تو ایسی ترقی آپ کو مبارک۔ہم یہاں ترقیاتی کام اب شروع کرنے والے ہیں۔

ایم آئی ایم مراٹھواڑہ میں ہوئے ترقیاتی کام سے خوش ہے

وہیں وزیراعلی کے اس بیان کے بعد ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ ایم آئی ایم نے پھولوں کی بارش کر ریاست کے وزیراعلی کا خیر مقدم کیا ہے۔لیکن ہمیں اور ان سب کو معلوم تھا کہ یہ حکومت پر ایک طریقہ کا طنز ہے، انہیں خود یہ بات معلوم تھی اس لیے ان کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا کیونکہ انہیں بخوبی اس بات کا علم ہے کہ انہوں نے یہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم آئی ایم ریاست کے وزیر اعلی کو مراٹھواڑہ کی حقیقی صورتحال سے واقف کروانا چاہتی تھی جس میں انھیں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.