ممبئی کے کلیان میں واقع نیلم گیسٹ ہاؤس کے روم نمبر 216 میں جب ویٹر داخل ہوا تو وہ وہاں کا منظر دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ بیڈ پر لڑکے ولڑکی کی لاش پڑی ہوئی تھی۔
پولیس ٹیم جب گیسٹ ہاؤس میں داخل ہوئی تو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ نوجوان نے لڑکی کا قتل کرکے خودکشی کی ہے.
پولیس نے ان کے پاس سے برآمد شناختی کارڈ سے ان کی پہچان کی۔
دونوں کی شناخت اترپردیش کے شہر اعظم گڑھ کے رہائشی ارون کمار گپتا اور لڑکی پرتبھا پرساد ممبئی کے گھاٹ کوپر کی رہنے والی کے طور پر ہوئی ۔
مہاتما پھولے پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے. پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے.
پولیس کو شبہ ہے کہ معاشقہ کے سبب نوجوان نے لڑکی کا قتل کرکے خودکشی کی ہوگی۔