حکومت کے پاس ساڑھے چار لاکھ کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ میں سے خرچ کے بعد صرف تین لاکھ کروڑ روپے بچیں گے۔
اجیت پوار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو 'ون نیشن، ون ٹیکس' پروگرام کے تحت اس برس کے لیے مہاراشر کو 25،000 کروڑ روپےکا بقایا جاری کرنا باقی ہے، لیکن اب صورتحال بدل رہی ہے اور ہر ہفتے رقم بھیجی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کمی مستقبل کے ترقیاتی کاموں کو متاثر کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس یکم مارچ سے شروع ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں ساڑھے چار لاکھ کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ میں سے تنخواہ اور پینشن پر سال بھر میں دیڑھ لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ ایسے میں ہمارے پاس صرف تین لاکھ کروڑ روپے بچتے ہیں۔اس صورتحال میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی کمی ہوسکتی ہے۔