وردھا ندی میں کشتی ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب گئے جب کہ تین افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے اس کے علاوہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جنہیں تلاش کرنے کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع امراوتی کی وردھا ندی میں کشتی پلٹ جانے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب گئے جن میں سے تین کی لاش برآمد کی گئی جبکہ بقیہ کی تلاش جاری ہے۔
یہ المناک حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم اور مقامی ایم ایل اے دیویندر وہاں پہنچ گئے اور غوطہ خوروں کی مدد سے ڈوبنے والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسام میں بھی ایک کشتی حادثہ پیش آیا تھا۔ جہاں جورہاٹ میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرانے کے بعد پلٹ گئی جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔