ETV Bharat / state

Land Scam in Maharashtra: بی جے پی رکن اسمبلی سریش دھس پر دو سو ایکڑ وقف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کا الزام

مہاراشٹر کے سابق وزیر محصول اور بی جے پی رکن اسمبلی سریش دھس BJP MLA Suresh Dhas کے خلاف ایک ہزار کروڑ کی وقف کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ Illegally Occupying Waqf Property اور انعامی زمینوں کی خرید میں بدعنوانی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Land Scam in Maharashtra
دو سو ایکڑ وقف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کا الزام
author img

By

Published : Dec 11, 2021, 3:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے اشٹی تعلقہ میں دو سو ایکڑ وقف جائیداد پر ناجائز قبضہ Illegally Occupying Waqf Property اور بندر بانٹ کا معاملہ سامنے آیا Land Scam in Maharashtra ہے۔ ایک شخص نے بی جے پی کے سابق ریاستی وزیر اور رکن اسبملی سریش دھس BJP MLA Suresh Dhas کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو میں بھی شکایت درج کروائی گئی ہے اور جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سریش دھس پر دو سو ایکڑ وقف کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کا الزام

مہاراشٹر کے سابق وزیر محصول اور بی جے پی رکن اسمبلی سریش دھس پر لینڈ مافیاؤں کے ساتھ ایک ہزار کروڑ کی وقف کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ اور انعامی زمینوں کی خرید و فروخت میں بدعنوانی کرنے کا الزام MLA Suresh Dhas Accused of Land Scam عائد کیا گیا ہے۔

شکایت کنندگان نے اس معاملے میں اقلیتی وزیر نواب ملک اور وزیر محصول بالا صاحب تھورات کے علاوہ اینٹی کرپشن بیورو میں بھی بی جے پی لیڈر کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت کنندہ رام کھاڑے اور شیخ عبدالغنی کا الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بی جے پی لیڈر نے دو سو ایکڑ زمین کی بدعنوانی کی ہے۔

شکایت کنندگان کے مطابق بی جے پی لیڈر نے اپنے سیاسی اثر ورسوخ کا ناجائز استعمال کرکے تین وقف کی جائیدادیں اور مندروں کی جائیدادوں کی بندر بانٹ کی ہے۔شیخ عبدالغنی کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں سرکاری اہلکار اور تمام طبقات کے مفاد پرست لینڈ مافیا شامل ہیں اور یہ لوگ بی جے پی لیڈر کی سرپرستی میں یہ کام کر رہے تھے۔ یہ لوگ منظم طریقے سے جعلی دستاویزات کی مدد سے انعامی زمین اور وقف کی جائیدادوں پر قضبے کرکے انہیں فروخت کر رہے تھے۔ وہیں شکایت کرنے والے ایک اور شخص رام کھاڑے کا الزام ہے کہ یہ تقریبا ایک ہزار کروڑ کی بدعنوانی ہے، اگر صحیح طریقے سے جانچ ہو تو ایک بڑے گینگ کا پردہ فاش ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے بیڑ ضلع میں وقف بورڈ کی جائیداد پر سیاسی لیڈروں اور سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے سینکڑوں ایکڑ زمین پر قبضہ کرنے کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے شہنشاہ ولی درگاہ کی تین سو تراسی ایکڑ زمین کے معاملے میں ایک سیاسی لیڈر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، بی جے پی لیڈر سریش دھس کے خلاف اس سے پہلے بھی جبری قبضوں کے معاملے درج ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.