مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے نے بھوکردن کے لوگوں سے نے کہا کہ 'آپ کی لڑائی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہے لیکن میرا فرض ہے کہ میں اپنے علاقے کے لوگوں سے مُلاقات کروں جو احتجاج کررہے ہیں۔
راؤ صاحب دانوے نے کہا کہ 'آپ لوگوں نے ملک میں یہ ماحول کیا ہے لیکن آج میں اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں تاہم آہستہ آہستہ آپ بھی ماحول کو سمجھ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 'یہاں ہر پارٹی کے لوگ آتے ہیں اور آپ لوگوں کو حمایت دیتے ہیں لیکن میں آج کچھ بھی کہوں یہ میرے لیے بات کرنا ٹھیک نہیں رہےگا، میں یہاں آیا ہوں نا تو آپ کو سمجھنے کے لیے اور نہ ہی آپ کی کوئی بات سننے کے لیے، آپ میرے گاؤں سے ہو اور اتنے دنوں سے احتجاج کر رہے ہو اس لیے میں آپ سے ملنے کے لیے آیا ہوں، راؤ صاحب دانوے نے مزید کہا کہ 'آپ کی مجھ سے اور ناہی میری آپ سے دشمنی ہے۔
راؤ صاحب دانوے نے بتایا کہ وہ گذشتہ 35 برسوں سے بھوکردن گاؤں میں رہائش پذیر ہیں لیکن ان کا کسی مسلمان سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی شکایت کی گئی ہے۔