ETV Bharat / state

'ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہونا چاہیے' - ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہونا چاہیے

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں دوبارہ اقتدار میں آنے کا دعوی کیا نیز مخالفین پر جم کر نکتہ چینی کی۔

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 7:28 PM IST

Updated : Oct 11, 2019, 7:57 PM IST

ایک ملک ایک قانون کے تحت پورے ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ ہونا چاہیے، یہ مطالبہ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے کیا، ادھو ٹھاکرے اورنگ آباد میں انتخابی مہم کے دوران عوام سے خطاب کر رہے تھے۔

ادھو ٹھاکرے نے کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر فخر کا اظہار کیا، ساتھ ہی ملک بھر سے دراندازوں کو بے دخل کرنے کی بھی وکالت کی۔

شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے ۔ ویڈیو

پارلیمانی انتخابات کے بعد پہلی بار اورنگ آباد پہنچے شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے کو سننے کے لیے جم غفیر امڈ پڑا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیوسینا کے سربراہ نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اسی کے ساتھ اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ ہونا چاہیے اور دراندازوں کو ملک بدر کرنا چاہیے۔

انہوں نے دوران تقریر کانگریس کے موجودہ رہنماؤں پر نکتہ چینی کی، ساتھ ہی اجیت پوار اور شرد پوار پر نوٹنکی کرنے کا الزام عائد کیا۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'شرد پوار کی ای ڈی کے روبرو پیشی محض ایک ڈرامہ تھا۔'

ادھو نے مطالبہ کیا کہ 'جو بدعنوانیاں ہوئی ہیں ان کی جانچ ہونا چاہیے۔'

انہوں نے حکومت گرانے کے شرد پوار کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے ریاست میں شیوسینا بی جے پی کی حکومت بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنی تقریر میں شیوسینا صدر نے اورنگ آباد پارلیمانی نشست ہاتھ سے نکل جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے دھوکہ دہی سے تعبیر کیا، تاہم یہ بھی اعلان کیا کہ کسی بھی صورت میں اورنگ آباد پر بھگوا پر چم لہرائے گا، شیواجی کے سوراج کا حوالہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے اورنگ زیب کا نام لیے بغیر انھیں خلدآباد میں دفنانےکا اشارہ کیا نیز ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی کی اورنگ آباد میں تدفین کی خواہش پر بھی نکتہ چینی کی۔

اپنی چالیس منٹ کی تقریر میں ادھو ٹھاکرے نے پاکستان کو جموں و کشمیر میں مداخلت سے باز رہنے کی بات کہی اور پاکستان حامیوں کو ملک بدر کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ شیوسینا سربراہ نے دوبارہ اقتدار میں آنے کی صورت میں متعدد وعدے بھی کیے۔

انہوں نے ریاست کے کسانوں کو قرض سے نجات دلانے، غریبوں کو ایک روپے میں تمام طبی امداد، دس روپے میں شیو بھوجن اور گھریلو بجلی کے بل میں تین سو یونٹ تک تیس فیصد کی رعایت دینے جیسا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Intro:ایک  ملک ایک قانون کے تحت  پورے ملک میں  یکساں سیول کوڈ نافذ ہونا چاہیئے ، یہ  مطالبہ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے نے  کیا وہ  اورنگ آباد  میں  ایک تشہیری جلسے سے خطاب کررہے تھے ،ادھو ٹھاکرے نے  کشمیر سے دفعہ تین سو ستر ہٹانے پر فخر کا اظہار کیا، ساتھ  ہی  ملک بھر سے دراندازوں کو بے دخل کرنے کی وکالت کی ، اس موقع پر شیوسینا صدر نے  کئی لبھاونے وعدے بھی  کیے ۔

پیش ہے یہ رپورٹBody:
 وی او اول
 پارلیمانی  انتخابات کے بعد پہلی  مرتبہ اورنگ آباد پہنچے شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے کو سننے کے لیے  سنسکرتک منڈل کے میدان میں ایک جم غفیر جمع تھا اس موقع پر خطاب کرتے  ہوئے   شیوسیناسربراہ نے  کشمیر سے دفعہ تین سو ستر ہٹائے جانے کا خیر مقدم  کیا ساتھ  ہی اس بات کا مطالبہ بھی   کیا کہ ملک بھر میں یکساں سیول کوڈ نافذ ہونا چاہیئے  اور دراندازوں کو  ملک بدر کرنا چاہیئے ، ادھو
ٹھاکرے نے  ہندتوا کو دیش بھکتی سے تعبیر کیا۔

 بائٹ ۔۔۔۔
ادھو ٹھاکرے ۔۔۔۔
شیوسینا صدر

 ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔
دفعہ تین سوستر کو ہٹایا گیا، یکساں سیول کوڈ نافذ ہونا چاہیئے  اور اسی کے ساتھ  ملک بھر سے بنگلہ دیشی دراندازوں کو ملک بدر کرنا چاہیئے  یہ شیوسینا کا مطالبہ  ہے ، ہندتوا محض پرچم اٹھاکر ناچنا نہیں ہے ہمارا ہندتوا دیش بھکتی ہے  اور اسی لیے شیوسینا بی جے پی ایک ساتھ آئیں  ہیں ۔

 وی او دوم
 شیوسینا سربراہ نے   اپنی تقریر  میں کانگریس  کے موجودہ  لیڈروں  پر نکتہ چینی  کی ساتھ  ہی اجیت پوار اور شرد پوار پر   نوٹنکی  کرنے کا الزام عائد کیا ، شرد پوار کے ای ڈی کے روبرو پیشی کو ادھو ٹھاکرے  نے  مضحکہ خیز بتایا اور مطالبہ  کیا کہ جو بدعنوانیاں ہوئی ہیں  ان کی جانچ ہونی چاہیئے ،اسی طرح  موجودہ ریاستی  حکومت کو گرانے کے شرد پوار  کے  بیان کا  اس یقین کے ساتھ تمسخر اڑایا کہ ریاست میں پھر سے شیوسینا بی جے پی اقتدار میں آرہے ہیں ۔

 بائٹ ۔۔۔۔
ادھو ٹھاکرے ۔۔۔۔
شیوسینا صدر

 ترجمہ ۔۔۔ شرد پوار نے کہا  کسی بھی صورت میں اس حکومت کو گرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھونگا پوار صاحب آپ عمر  میں بڑے ہیں  حکومتوں کو گرانے کا بھی آپ کو اچھا تجربہ  ہے ، وسنت دادا پاٹل کی حکومت  کیسے گری تھی یہ سب جانتے ہیں  ، اٹل جی کی حکومت ایک ووٹ سے کیسے گری تھی یہ بھی سب جانتے ہیں ، دوسروں کو پریشان  کرنا آپ کی فطرت میں  ہے لیکن ہم آپ کو چین سے بیٹھنے
نہیں دینگے  کیونکہ یہ حکومت گرنے والی نہیں تم  کتنی بھی کوشش کرلو ہماری یہ خواہش  ہیکہ تمھارا یہ کام چلتا رہے ۔

 وی او سوم
  اپنی تقریر میں  شیوسینا صدر نے  اورنگ آباد پارلیمانی سیٹ ہاتھ سے نکل جانے  پر دلی کوفت کا اظہار کیا اور  اسے دھوکہ دہی سے تعبیر کیا تاہم یہ بھی  اعلان کیا کہ کسی بھی صورت میں  اورنگ آباد پر بھگوا پر چم لہرائیگا، شیواجی  کے سوراج کا حوالہ دیتے ہوئے ادھو ٹھاکرے  نے اورنگ زیب کا نام لیے بغیر انھیں خلدآباد میں گاڑنے  کا اشارہ کیا اور  ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی کی   اورنگ آباد
میں  پیوند خاک ہونے کی خواہش  پر اپنے انداز میں  نکتہ چینی کی ۔

 بائٹ ۔۔۔۔
ادھو ٹھاکرے ۔۔۔۔
شیوسینا صدر

 ترجمہ ۔۔۔۔۔۔۔
لوک سبھا کی ایک سیٹ  ہمارے ہاتھ سے جانے کا ہمیں افسوس ہے  لیکن سیٹ ہار گئے  تو سب ہار گئے ایسا نہیں  ہے  ہم مخالفین  کا ڈپازٹ ضبط کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے ، جیت
کے بعد ہمارے  سروں پر ناچنے  کی کوشش کرونگے  تو  یاد رکھو  خلدآباد میں ہم نے ایک کو دفن کیا ہے  اور جو چُن کر آیا ہے اس کے  لیڈر نے  بھی ایسی ہی خواہش ظاہر کی  ہے  کہ اسے بھی آخری سانس اورنگ آباد میں  لینی  ہے ،  کیا دنیا بھرمیں جگہ نہیں ہے  جہاں کے ہو وہاں دفع ہوجاؤ کیونکہ مہاراشٹر کی تاریخ ہے  جس  اورنگ زیب   نے سوراج پر حملہ کیا پورے مہاراشٹر نے  اس کا مقابلہ  کیا یہ تاریخ
کب تک بار بار دہراؤ اس لیے  ایک بار غلطی ہوگئی  دوبارہ قطعی برداشت نہیں  کی جائے گی ۔
Conclusion:اپنی چالیس منٹ کی تقریر میں  ادھو ٹھاکرے نے  پاکستان   کو کشمیر میں مداخلت سے باز رہنے  کا انتباہ دیا، اور پاکستانی حامیوں کو ملک بدر کرنے  پر زور دیا اس کے علاوہ شیوسینا سربراہ  نے دوبارہ  اقتدار میں  آنے کی صورت میں  کئی لبھاؤنے وعدے  کیے، ریاست کے   کسانوں  کو قرض سے نجات،  غریبوں کو  ایک روپئے میں  تمام طبی جانچ ،  دس روپئے میں شیو بھوجن  اور  گھریلو بجلی کے بل میں تین  سو یونٹ تک تیس فیصد کی رعایت دینے کا  وعدہ  بھی اس میں شامل  ہے ۔
Last Updated : Oct 11, 2019, 7:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.