ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ پر خصوصی رپورٹ - maharashtra assembly election news

ریاست مہاراشٹر کا قیام یکم مئی 1960 کو عمل میں آیا۔ 1962 تا 2014 تک مہاراشٹر میں 18 وزرائے اعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جن میں کانگریس پارٹی کے وسنت راؤ نائک سب سے زیادہ مدت تک یعنی 11 برس تک وزیراعلی رہے، ساتھ ہی وہ ایسے وزیراعلی بھی رہے جنہوں نے بطور وزیراعلی پانچ برس کی میعاد بھی مکمل کی۔

مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ پر خصوصی رپورٹ
author img

By

Published : Oct 16, 2019, 11:27 PM IST

وسنت راؤ کے بعد دیویندر فڑنویس دوسرے وزیراعلی ہیں جو اپنی مدت کار کے پانچ برس مکمل کریں گے جبکہ ریاست میں شردپوار پانچ مرتبہ، ولاس راؤ دیشمکھ، شنکر راؤ چوہان اور وسنت دادا پاٹل دو دو بار وزیراعلی منتخب ہوئے لیکن یہ تمام رہنما پانچ برس کی میعاد مکمل نہیں کر سکے۔

مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ پر خصوصی رپورٹ، ویڈیو

اس کے علاوہ شیوسینا بی جے پی کے دور اقتدار میں نارائن رانے ریاست میں سب سے کم مدت کے لیے وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے جبکہ 1980 سے 1982 تک عبدالرحمان انتولے نے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنی خدمات انجام دی۔

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات 2019 کی مہم عروج پر ہے اور تمام سیاسی پارٹیاں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لہذا مہاراشٹر کے اگلے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس ہی رہیں گے یا پھر کوئی اور چہرہ مہاراشٹر کو ملے گا؟ یہ فیصلہ عوام 21 اکتوبر کو کریں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.