ETV Bharat / state

'مہاراشٹر کی عوام تبدیلی چاہتی ہے' - این سی پی کے سربراہ شرد پوار مراٹھواڑہ دورے پر ہیں

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر این سی پی کے سربراہ شرد پوار مراٹھواڑہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بی جے پی پر جم کر نکتہ چینی کی۔

این سی پی کے سربراہ شرد پوار
author img

By

Published : Oct 13, 2019, 7:37 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ مہاراشٹر کی عوام اب تبدیلی چاہتی ہے۔

شرد پوار نے ضلع بیڑ کے گووراے میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ریاست بھر کا دورہ کیا اور لوگوں سے باتیں کی جس کے بعد وہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں کے لوگ اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام بخوبی جانتی ہے کہ میں نے مہاراشٹر کے لیے کیا کیا ہے۔

شرد پوار نے مزید کہا کہ 'ریاست کے لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ میں نے مہاراشٹر کے لیے کیا کیا ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ سیاست میں ابھی نئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت شاہ کی پارٹی اچھی طرح جانتی ہے کہ وہ یہ انتخابات ہارنے والی ہے، شرد پوار کے مطابق بی جے پی بیروزگاری اور دیگر حساس مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے آرٹیکل 370 معاملے کو اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں 21 اکتوبر کو اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی جبکہ 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.