ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کئی حلقوں میں باغی رہنماؤں کا 'دبدبہ'

مہاراشٹر کے 288 اسمبلی حلقوں میں سے 75 اسمبلی حلقوں کا مستقبل باغی امیدواروں کے ذریعے طے ہو سکتا ہے اور اس سے شیوسینا اور بی جے پی اتحاد کو زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔

مہاراشٹر: کئی حلقوں میں باغی رہنماؤں کا 'دبدبہ'
author img

By

Published : Oct 15, 2019, 11:34 PM IST

ریاست میں انتخابی مہم کا یہ آخری ہفتہ ہے، ریاست بھر کے 288 اسمبلی حلقوں میں تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار دن رات انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ان میں شیوسینا بی جے پی اتحاد کے باغی رہنماؤں کی تعداد زیادہ ہے۔

تمام حلقوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ ریاست کے 75 اسمبلی حلقوں کا مستقبل باغی رہنماؤں کے ہاتھوں میں نظر آ رہا ہے۔

ریاست میں بی جے پی کے رہنماؤں نے سب سے زیادہ بغاوت کی ہے۔ ریاست بھر میں بی جے پی کے 38 رہنماؤں نے بغاوت کی ہے اور اس کے بعد شیوسینا دوسرے مقام پر ہے جس کے 23 امیدواروں نے بغاوت کی ہے۔

کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے بالترتیب 9 اور 4 امیدواروں نے بغاوت کی ہے۔

انتخابات سے قبل بی جے پی اور شیوسینا میں بڑے پیمانے پر دوسرے پارٹیوں کے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے رہنماؤں کو موقع نہ ملنے پر ناراضگی ہے۔ کانگریس اور این سی پی میں باغی رہنماؤں کی تعداد کم ہے لیکن چند حلقوں میں اسے نقصان ہو سکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.