الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اسمبلی انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ریاست میں کُل 2762 پولنگ مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے، تھانے ضلع میں ریاست کے سب سے زیادہ 591 حساس پولنگ مراکز ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق ریاست کے پولنگ سینٹرز کو تین زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک جہاں سب کچھ ٹھیک ہے، دوسرا حساس اور تیسرا انتہائی حساس۔
پولنگ سینٹرز میں نظم و نسق کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پولنگ سینٹر کو حساس قرار دیا جاتا ہے۔
اسی طرح کمیشن کی کسوٹی، پولیس کی رپورٹ وغیرہ پر غور کیا جاتا ہے۔
کئی بار ایک ہی جگہ پر زیادہ پولنگ سینٹرز ہونے پر اس جگہ پر ہونے والی بھیڑ کے پیش نظر ان پولنگ سینٹرز کو حساس قرار دیا جاتا ہے۔
ریاست میں 21 اکتوبر کو پولنگ ہوگی جس کے مدنظر 2762 پولنگ سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
ممبئی میں 325 اور پونے میں 252 پولنگ سینٹرز حساس قرار دیے گئے ہیں۔ امراوتی میں 217۔ گوندیا میں 126، اورنگ آباد میں 100، ناسک میں 96 اور واشم میں 85 پولنگ سینٹرز حساس بتائے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی شولاپور ضلع میں 87، بیڑم، لاتور اور پربھنی میں 50 سے 55 پولنگ سینٹرز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔