ETV Bharat / state

اجیت پوار ایوان میں این سی پی کے لیڈر منتخب - این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی میٹنگ میں اجیت پوار کو ایوان اسمبلی میں قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا۔

اجیت پوار
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 8:59 PM IST

این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے اجلاس میں اجیت پوار کو قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کرنے کی تجویز پیش کی جس کی تمام نو منتخب ارکان اسمبلی متقفہ طور تائید کی۔

قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب ہونے کے بعد اجیت پوار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں توقع کے مطابق نتائج نہیں آئے تھے لیکن اسمبلی انتخابات میں عوام کی جانب سے ملنے والی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ پارٹی انتخاب میں ہارنے والے امیدواروں کے بارے میں اور ہارنے کے اسباب پر غور خوض کرے گی۔

نومنتخب قانون ساز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی بیروزگاری اور کسانوں کے معاملات کو جارحانہ طریقہ سے اٹھائے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ شرد پوار نے چھترپتی شیواجی کے افکار پر صحیح طریقے سے عمل کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.