پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھیونڈی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم کو ملزم کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع کی بنیاد پر ملزم ویریندر کو ہفتے کی رات کلیان شہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق یوتمل کے پاٹی پورہ کے رہنے والے ملزم ویریندر کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا تھا۔ اس سے قبل ملزم کو تین لوگوں کے قتل، اسلحہ ایکٹ اور مہاراشٹر پولیس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ ضمانت پر باہر آنے کے بعد وہ فرار ہوگیا اور کلیان جا کر وہاں ایک گیراج میں کام کرنے لگا تھا۔
دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم کو یوتمل پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔