ETV Bharat / state

رائے گڑھ عمارت حادثہ: 26 گھنٹے بعد بزرگ خاتون کو بحفاظت باہر نکالا گیا

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 9:47 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں طارق گارڈن عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ اس حادثے کے 26 گھنٹے بعد ملبے میں سے ایک بزرگ خاتون کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

raigad buildaing collapsed
raigad buildaing collapsed

65 برس کی خاتون مہرالنساء قاضی کو این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے باہر نکالا اور اس کے بعد علاج کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

قبل ازیں ایک چار برس کے لڑکا محمد بانگی کو بھی اٹھارہ گھنٹے بعد ملبے سے زندہ باہر نکالا گیا تھا۔

مہرالنساء قاضی، بی ونگ کی پانچویں منزل پر فلیٹ نمبر 504 میں شوہر کے ساتھ رہتی تھیں۔ عمارت کے اچانک منہدم ہونے پر دونوں گھر سے باہر بھاگے لیکن وہ عمارت سے باہر نہیں نکل سکے اور عمارت کے ملبے میں ہی پھنس گئے۔ 26 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے دوران آج ملبے سے بزرگ خاتون کو زندہ باہر نکالا گیا۔ اس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم نے انہیں اسپتال پہنچایا۔

اس حادثے میں اب تک 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.