ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سنیما ہالز، جمز اور مالز 30 مارچ تک بند رکھنے کا حکم - ایس ایس سی کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ممبئی، نوی ممبئی، پونے ، پمپری چنچوڑ اور ناگپور شہر میں آج درمیانی شب سے سنیما ہالز، جمز، سویمنگ پلز اور شاپنگ مالز کو 30 مارچ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت کا سینیما، جم اور مال 30 مارچ تک بند کرنے کا حکم

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:05 PM IST

مہاراشٹر اسمبلی میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت آج درمیانی شب سے سنہ 1897 کے وبائی امراض ایکٹ نافذ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ممکن ہو کمپنیوں کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ پونے، پمپری چنچوڑ میں اسکول آئندہ اعلان ہونے تک بند رکھا جائے۔ تاہم ایس ایس سی کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

انہوں نے ایوان میں یہ بھی بتایا کہ اب تک ریاست میں 17 افراد کی کورونا وائرس میں مثبت رپورٹ آئی ہے۔ ممبئی اور ناگپور میں تین تین، پونے میں 10 اور تھانہ میں ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

gyms malls
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.