مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں شہر میں سنہ 2008 ہوئے بم دھماکہ کے کلیدی ملزم کرنل شریکانت پروہت نے خصوصی این آئی اے عدالت میں داخل دو عرضدا شتوں پر بحث کرتے ہوئے عدالت سے گذارش کی کہ اس مقدمہ کی بقیہ سماعت بند کمرے میں یعنی کے In-Camera کی جائے کیونکہ عدالتی کارروائی اور مقدمہ کے متعلق دستاویزات دشمن ممالک کے ہاتھ لگ جانے سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ Malegaon Bomb Blast
ملزم کرنل پروہت نے آج خود ہی بحث کی اور عدالت کو مزید بتایا کہ پاکستان کی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی کی نظر اس پر ہے اور مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ اور خود اس کی شخصیت پر پاکستان میں ویب سریزی بنائی جارہی ہے، کرنل پروہت نے موبائل میں خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوٹی کو ویب سیریز کی جھلکیاں بھی بتائی لیکن اس نے این آئی اے کے وکیل اویناش رسال اور بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے وکیل شاہد ندیم کو ویڈیو کلپ بتانے سے گریز کیا۔
کرنل پروہت نے عدالت کو مزید کہاکہ میڈیا اور کسی بھی دوسرے شخص کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں دی جانی چاہیے، عدالتی کارروائی میڈیا میں آنے سے اس کے مقدمہ پر اثر پڑ رہا ہے اور صرف مقدمہ پر اثر نہیں پڑ رہا ہے بلکہ ملک کی سالمیت بھی خطرے میں ہے کیونکہ وہ آرمی کا ایک افسر ہے اور وہ آج بھی آرمی کے اہم عہدے پر فائز ہے۔ Malegaon Bomb Blast
کرنل پروہت نے عدالت کو مزید بتایا کہ قومی اور بین الاقوامی میڈیا اس مقدمہ کی رپورٹنگ کرکے ٹرائل کو ہائی جیک کرنا چاہتے ہیں اور ملک دشمن عناصر اس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جس پر روک لگنا چاہیے لہذا اس مقدمہ کی سماعت بند کمرے میں کی جائے اور الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا، شوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کو عدالتی کاررائی کی رپورٹنگ کرنے سے دور رکھا جائے۔
کرنل پروہت کی بحث کے بعد ایڈوکیٹ شاہد ندیم (جمعیۃ علماء مہاراشٹر ارشد مدنی) نے خصوصی این آئی اے جج کو بتایا کہ ماضی میں کرنل پروہت کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت کو اسی عدالت نے مسترد کردیا تھا لہذا آج کرنل پروہت کو بجائے اس عدالت میں عرضداشت داخل کرنے کہ بامبے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کرنا چاہئے، ملزم کی عرضداشت ناقابل سماعت ہے۔ ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ مالیگاؤں بم دھماکہ ایک حساس مقدمہ ہے اور اس مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہی ہونا چاہئے تاکہ عدلیہ پر عوام کا اعتماد برقرار رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمی نے اپنے رہنمایانہ فیصلوں میں عدالت کو 'انصاف کا مندر' سے تعبیر کیا ہے لہذا بند کمرے میں سماعت کرنے سے عدالت عظمی کے اصولوں کی بھی پامالی ہوگی۔ Malegaon Bomb Blast
شاہد ندیم نے مزید کہا کہ مالیگاؤں کے عوام سمیت پورے ملک کے انصاف پسند عوام کی نظر اس مقدمہ پر لگی ہوئی ہے اور انہیں عدالت سے امید ہے کہ وہ انصاف کرے گی لیکن بند کمر ے میں سماعت کیئے جانے سے انصاف ہوگااس پر عوام کو شک ہوسکتا کیو نکہ میڈیا کے ذریعہ ہی عوام کو پتہ چلتا ہے کہ عدالت میں کیا ہورہا ہے۔ اسی درمیان خصوصی سرکاری وکیل اویناش رسال نے بھی کرنل پروہت کی عرضداشت کی مخالفت کی اور کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلے سے اگر ملزم متفق نہیں ہے تو وہ ہائی کورٹ جاسکتا ہے لیکن بار بار ٹرائل کورٹ سے درخواست کرنا وقت کی بربادی ہے۔فریقین کی بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، 9 جنوری کو خصوصی عدالت کرنل پروہت کی عرضداشت پر فیصلہ صادر کرسکتی ہے۔
عیاں رہے کہ گذشتہ کل ہی بامبے ہائی کورٹ نے ملزم کرنل پروہت کی مقدمہ سے ڈسچارج کی عرضداشت کو یہ کہتے ہوئے خارج کردیا تھا کہ بم دھماکہ کرنا سرکاری ڈیوٹی نہیں ہوسکتی اور اگر وہ ابھینو بھارت نامی تنظیم کے تعلق سے معلومات اکھٹا کررہا تھا تو اس نے بم دھماکہ روکنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ میں گواہوں کے بیانات کا اندراج کررہی ہے، ابتک 294 گواہوں کی گواہی عمل میں آچکی ہے اور عدالتی کارروائی روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔ Malegaon Bomb Blast
یہ بھی پڑھیں : Congress Leader on Malegaon Bomb Blast: 'مالیگاؤں بم دھماکہ ملزمین کو مودی حکومت بچا رہی ہے'