ETV Bharat / state

ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کی تردید - کورونا وائرس

ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر گشت کرنے والی لاک ڈاؤن کی بے بنیاد افواہوں کو شیئر نہ کرنے کی اپیل ہے

lockdown file photo
lockdown file photo
author img

By

Published : Sep 19, 2020, 9:09 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگائے جانے کی تردید کرتے ہوئے محکمہ پولیس نے سوشل میڈیا پر گشت کررہی ان خبروں کو محض ایک افواہ قرار دیا۔

ممبئی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد خبر کو سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی ذریعے سے شیئر نہ کریں کیونکہ ایسے پیغامات سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے پیش نظر ممبئی پولیس کے ڈی سی پی آپریشن نے دو روز قبل ممبئی میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے تحت 30 ستمبر تک حکم امتناع نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ممبئی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ لگائے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جس سے شہریوں میں اضطراب اور بےچینی پیدا ہوئی۔

محکمہ پولس کی جانب سے اس ضمن میں واضح تردید کرکے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور ایسی خبروں کو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ آرٹیکل 144 کا جو حکمنامہ جاری کیا گیا ہے اس میں غیر ضروری نقل و حمل پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے ساتھ ہی چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔

ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ، سائبر سیل اور دیگر ذرائع نےسوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے اس قسم کے گمراہ کن پیغامات پر نظر رکھنا شروع کردی ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنے طور پر ایسے پیغامات کو حذف بھی کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود اس قسم کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جو شہریوں کو مضطرب کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے بتایا کہ دفعہ 144 سرکار کی گائیڈ لائنز کی مناسبت سے ہی جاری کیا گیا ہے اس کے مطابق غیر ضروری نقل و حمل پر روک لگانا ہے، پوری خدمات یا عام شہری زندگی کو مفلوج کرنا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لاک اور نئی شروعات کے تحت جو رعایات عوام کو دی گئی ہے وہ باقی رہے گی اس پر اس دفعہ کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ تاہم غیر ضروری خدمات پر پابندی بر قرار رہے گی اور شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

ایڈیشنل کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے کہا اب جبکہ ممبئی شہر میں تمام خدمات معمول پر واپس آچکی ہیں ایسی صورتحال میں جو دوبارہ لاک ڈاؤن کا گمراہ کن پیغام عام کر رہا ہے وہ محض افواہ ہے۔ بلا تصدیق غیر مصدقہ پیغام عام کرنے کی عادت سے ہمیں خود کو دور رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 میں ہر ماہ توسیع کی جاتی ہے یہ اسی کا ایک حصہ ہے ۔ایدیشنل کمشنر نے وضاحت کی کہ ریاستی اور مرکزی سرکار سے ان لاک اور نئی شروعات کے تحت جاری رعایت پر باقی رہے گی اور معمولات کے مطابق ہی لاک ڈاؤن کو ان لاک کی جانب گامزن کیا جائے گا۔

سنیل کولہے نے کہا کہ شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں عوام کا بھی تعاون درکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.