ETV Bharat / state

کورونا کیسیز کم نہیں ہوئے تو سخت لاک ڈاون لگے گا: اجیت پوار - کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات

اجیت پوار نے کورونا کے حوالے سے سخت رہنمایانہ ہدایتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاپنگ مالس، بازار اور تھیٹر میں اب 50 فیصد افراد کی گنجائش ہونی چاہئے۔

corona cases
کورونا کیسیز
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 2:06 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے کی وجہ سے پیچیدہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار نے سخت لہجے میں لاک ڈاون نافذ کرنے کے بارے میں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دو اپریل تک مہاراشٹر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا ہے پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اجیت دادا نے مزید کہا کہ ریاستی عوام حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے رہنمائے خطوط پر عمل نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کرونا انفکشن بڑھ رہا ہے۔لہٰذا حکومت کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سخت فیصلہ کر سکتی ہے۔

آج انہوں نے کورونا جیسی مہلک بیماری کے متعلق ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر مہاراشٹرا میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو پھر لاک ڈاؤن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مہا وکاس آگھاڑی سرکار دو اپریل تک کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے گی اگر عوام کی جانب عدم توجہی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پورے مہاراشٹر میں لاک ڈاون نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام تر تدابیر اور کوششوں کے باوجود مہاراشٹر میں کورونا کے معاملات میں ہو رہے مسلسل اضافے کو روکنے میں سرکار ناکام ہو رہی ہے اس میں سب سے بڑی اور اہم وجہ عوام کی جانب سے کورونا کو لے کر برتی جانے والی غفلت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ میں پانچ سال بعد مستقل سی ای او کی تقرری

اجیت پوار نے کورونا کے حوالے سے سخت رہنمایانہ ہدایتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاپنگ مالس، بازار اور تھیٹر میں اب 50 فیصد افراد کی گنجائش ہونی چاہئے یہاں تک کہ 50 فیصد افراد ہی شادی میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح ارتھی اور میت کی رسومات میں صرف 20 لوگوں کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔ اسپتالوں میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر مریضوں کے لئے بستر مخصوص کیے جا رہے ہیں۔ نجی اسپتالوں کو بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے 50 بیڈز محفوظ رکھیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹرا میں 35 ہزار 952 کے قریب کورونا سے متاثرین کی تعداد کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جبکہ 111 مریض کے ساتھ ریاست میں اب تک اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار 795 ہو گئی ہے۔

صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد دوگنی سے زائد ہوگئی ہے۔ کرونا بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 78 فیصد ہے۔ اموات کی شرح 28 فیصد ہے۔ ممبئی میں کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ہزار 505 سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 13 مریضوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ اب تک مجموعی طو ر پر تین لاکھ سے زائد کورونا مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔ جن میں 11 ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.