ETV Bharat / state

مہاراشٹرا میں کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن:- عوام سے کورونا قواعد کی پابندی کی اپیل

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں کورونا سے متعلق سخت فیصلے نہ کریں۔ پوار نے مزید کہا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں کیونکہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

مہاراشٹرا میں کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن:- عوام سے کورونا قواعد کی پابندی کی اپیل
مہاراشٹرا میں کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن:- عوام سے کورونا قواعد کی پابندی کی اپیل
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 1:50 PM IST

Updated : Feb 23, 2021, 2:59 PM IST

ریاست مہاراشٹرا ان دنوں کورونا وائرس کی دوبارہ زد میں ہے۔ جہاں کے کئی اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا ہے۔ ظاہر سی بات ہے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت کو کئی کڑے فیصلے کرنے پڑے ہیں اور انہیں لاگو کرنے کے لیے سختی بھی کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں کورونا سے متعلق سخت فیصلے نہ کریں۔ پوار نے مزید کہا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ پابندیاں عائد کردی گئی ہیں کیونکہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

مہاراشٹرا میں کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن:- عوام سے کورونا قواعد کی پابندی کی اپیل
مہاراشٹرا میں کئی اضلاع میں لاک ڈاؤن:- عوام سے کورونا قواعد کی پابندی کی اپیل

مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے یہ باتیں پنوال میں نہا شیوا فیز3 واٹر سپلائی اسکیم کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ لوگ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایتوں پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوں، ریاست میں کورونا نے اپنے پیر پھیلا رکھے ہیں۔ اس لئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی کل عوام کے نام اپنے پیغام میں 8 دنوں کا الٹی میٹم دیا تھا۔اجیت دادا مزید کہا کہ پونے کے بعد ناگپور میں اب سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے اسکول، کالجز بند کر دیے گئے ہیں، کورونا نے ریاست میں ایک بار پھر سر اٹھایا ہے۔ اس لئے عوام اسے سنجیدگی سے لیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ لاک ڈاؤن دوبارہ نہ لگے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ سارا دن کام کرنے کے بعد جب شام کو گھر جاتے ہیں تو ان کی حالت خراب ہوجاتی ہے اس صورتحال کو بہتر بنانا یا یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ اجیت دادا نے کہا کہ امراؤتی،ایوت محل اور آکولہ اضلاع میں ہمیں سخت فیصلے لیناپڑے، عوام کی حفاظت کے تئیں ہمیں کڑا رخ اختیار کرنا پڑا۔

دوسری جانب ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات نے ریاستی حکومت اور انتظامیہ کی نیندیں اڑا کر رکھ دیا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے سے کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔ صورتحال اس طرح سے بے قابو ہوتی جارہی ہے کہ اتوار کے روز وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے خود ریاست کے عوام سے آن لائن بات کی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مہاراشٹرا میں کورونا متاثرین اب خطرے کے نشان کو عبور کررہے ہیں۔ اگر عوام تاحال غفلت برت رہی ہے تو اس کے نتائج بھیانک ہو سکتے ہیں۔ ریاست کو ایک بار پھر لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے کابینی وزیر وجئے وڈیٹیور نے اشارہ کیا ہے کہ ریاست میں نائٹ کرفیو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ حکومت اس موضوع پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ اگر ہم ممبئی شہر کی بات کریں تو گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے921 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ 4 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ممبئی شہر میں اب 11 ہزار 446 مریض فوت ہوچکے ہیں۔اس وقت سات ہزار افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔ جن کی رپورٹیں آنا باقی ہیں۔ ممبئی میں ایک ہزار 17 عمارتوں اور68 کچی آبادی والے علاقوں کو بی ایم سی نے کورونا کی وجہ سے سیل کردیا ہے۔

ممبئی میں کورونا کے پیش نظر بی ایم سی نے اب تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ اگر تعداد حد سے زیادہ ہے تو کارروائی کی جا رہی ہے بی ایم سی کے عہدیدار اور ملازمین اب لگاتار میرج ہال میں پہنچ کر وہاں موجود لوگوں کی جانچ کررہے ہیں اورخلاف ورزی کرنے والوں سےجرمانہ بھی وصول کیا جارہا ہے۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ماسک پہنے ہوئے سینیٹائزر کا استعمال کریں اور لازمی طور پر گھر سے نکلتے ہوئے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھیں اگرچہ کورونا ویکسین آچکی ہے، لیکن کورونا قوانین پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 4941 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں35 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ابھی تک کورونا سے مہاراشٹر میں51 ہزار 800 سے زیادہ افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔ ریاست کے ودربھ علاقے میں کورونا کی وبا کا سب سے زیادہ اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، ایوت محل اور امراؤتی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر کی کابینی وزیر یشومتی ٹھاکر نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹھاکر کے مطابق لاک ڈاؤن پیر کی شام سے یکم مارچ تک ہوگا۔ اس دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اس کے مطابق ہی یکم مارچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر لوگ کورونا کے قواعد پر عمل نہیں کرتے اور مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہتا ہے تو پھر ہمیں مزید سخت قوانین کو نافذ کرنا ہوگا جو ہم نہیں کرنا چاہتے۔

لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انہیں حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ ٹھاکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام اسکول کالجز مکمل طور پر بند رہیں گے اور قواعد توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Last Updated : Feb 23, 2021, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.