لاک ڈاؤن میں نرمی برتے جانے کے بعد اب مختلف مقامات پر لوگوں کا ہجوم کی شکل میں نظر آنا عام ہوتا جارہا ہے۔ شادی، دیوالی اور دوسری تقاریب کی مانند اب پٹاخوں کی دکانوں مین کافی بھیر دکھائی دیتی ہے۔
محمد علی روڈ پر عیسیٰ بھائی کی پٹاخوں کی دوکان ممبئی کی سب سے قدیم اور واحد دکان ہے۔ محمد علی روڈ پر سنہ 1938 سے عیسیٰ بھائی کی پٹاخوں کی دکان اسی علاقے میں واقع ہے۔ پٹاخوں کے اس بازار میں مسلم کاروباریوں کی اکثریت ہے۔
ممبئی میں پٹاخے کی دکان چلارہے دکان کے مالک عبد الله کہتے ہیں کہ موجودہ وقت میں بھیڑ ضرور ہے لیکن کورونا وبا کے سبب اس بار پٹاخوں کا بازار بھی کورونا کی زد میں آچکا ہے، ٹرین بند ہے اور جو خریدار ہیں ان کا آنا مشکل ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بی ایم سی قوانین کے مطابق ہی پٹاخے بیچ رہے ہیں، باوجود اس کے کافی زیادہ مقدار میں پٹاخوں کا ذخیرہ موجود ہے۔