اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں واقع سلوڈ تعلقہ کے کسانوں نے ریاستی وزیر عبدالستار کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے وزیر پر کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے غیر قانونی طریقے سے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ اسی کے ساتھ مظاہرین نے ریاستی وزیر عبدالستار پر غریب لوگوں کو بے گھر کرنے کا الزام لگایا گیا۔
مقامی باشندوں نے عبدالستار پر الزام لگایا کہ انہوں نے بازار کی قیمت سے کم قیمت پر زمین لے کر کسانوں کو دھوکہ دیا۔ اس دوران سلوڈ بی جے پی کے کارکنان اور عام لوگ احتجاج میں شامل ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے وزیر زراعت کے خلاف ہر جگہ شکایت درج کروائی لیکن کسی نے بھی وزیر زراعت عبدالستار پر کسی بھی قسم کا ایکشن نہیں لیا۔ احتجاجیوں نے ریاستی وزیر زراعت سے زمینیں واپس کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Politics اجیت پوار گروپ کے وزراء کو وزارت سے پہلے بنگلے حاصل
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر عبدالستار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونے کی وجہ سے وہ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ریاستی وزیر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ استعفیٰ نہیں دے دیتے۔