اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع دروازہ مکئی گیٹ کئی اعتبار سے اہمیت کی حامل ہے لیکن اس دروازے سے جڑی سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے آج کل اس طرف کم ہی لوگوں کا آنا جانا ہے۔ خستہ حال سڑک کی مرمت کام مکمل ہونے نہیں ہونے کی وجہ سے لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پچھلے کئی مہینوں سے اس راستے کی مرمت کا کام جاری ہے۔ مرمت کے کاموں کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کئی مہینوں سے جاری مرمت کا کام اب تک مکمل نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مکئی گیٹ کے قریب رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ سے چھ مہینوں سے روڈ کا کام چل رہا ہے۔ روڈ کے کام کا افتتاح تو ہوگیا لیکن انتطامیہ راستے کے کام کی پیش رفت کا معائنہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس راستے سے ٹوویلر گزرتی ہیں تو علاقے میں دھول بہت زیادہ اڑتی ہے۔ فور وہیلر کے لیے تو یہ راستہ پوری طرح سے بند ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی اسپتال اور بی بی کے مقبرے کو جانے کے لیے راستہ بند ہے، اسی لیے لوگ دوسرے راستے سے جانے پر مجبور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Government at Doorstep وزیراعلی ایکناتھ شندے نے حکومت آپ کی دہلیز پرمہم کا افتتاح کیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ راستہ بنانے کے نام پر گھر توڑ دیے گئے اور گھر کے سامنے سے ملبہ بھی انتظامیہ نے نہیں ہٹایا جس کی وجہ سے کافی پریشانی ہورہی ہے۔ ساتھ ہی بی بی کا مقبرہ کے لیے جو سیاح آ رہے ہیں، ان کی گاڑیوں کے لیے راستہ نہیں ہے۔ اسی لیے وہ بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ راستہ ادھورا ہونے کی وجہ سے سے راہ گیروں کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں رہنے والے لوگوں کو کافی پریشانی ہو رہی ہیں پانی کے نل کی سپلائی لائن جو راستے کے کام کے دوران پھوٹی تھی۔ اس سے بہت زیادہ پانی راستے پر بہتا ہے۔ مریضوں کو مروا کے سب سے بڑا سرکاری اسپتال گھاٹی لے جانے میں دشواری پیش آتی ہے۔ مقامی باشندوں نے خستہ حال سڑکوں کی مرمت کا کام جلد سے جل مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔