ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ایک پروگرام ہوا جس میں مثالی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو تہنیت پیش کی گئی۔ یہ تقریب انجمن اہل قلم اور کفیل ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ہوئی۔ پروگرام کے دوران پرائمری سے لے کر اعلیٰ تعلیم کے درجنوں اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
انجمن اہل قلم اور کفیل ایجوکیشن سوسائٹی کے اشتراک سے ادارہ بیت الیتم میں ایک ادبی نشست پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس ادبی نشست پروگرام میں شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اعزاز پانے والوں میں ڈاکٹر نوید صدیقی، ڈاکٹر فیاض فاروقی، ڈاکٹر عبدالوہاب اور اسکولی اساتذہ شامل تھے۔ ان اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور انہیں تہنیت پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: دھرم جاگرتی کیندر کی جانب سے سماجی خدمت گاروں کو ایوارڈ
پروگرام کی صدارت معروف ادیب و ناول نگار نور الحسنین نے کی۔ اس موقع پر ممبئی سے تشریف فرما معروف شاعر قاسم امام نے اس نوعیت کی تقریبات کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔