ETV Bharat / state

Landslide in Maharashtra رائے گڑھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے پندہ افراد ہلاک، سو افراد کو بچایا گیا

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 10:18 AM IST

Updated : Jul 20, 2023, 2:27 PM IST

مہاراشٹر میں شدید بارش کی وجہ سے بدھ کی رات رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی میں ہوئے لینڈ سلائیڈ کے واقعے میں 15 افراد کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملبے میں دبے 100 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ تاحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Landslide in Maharashtra
Landslide in Maharashtra
رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈ

رائے گڑھ: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کی کھالاپور تحصیل کے ارشل واڑی گاؤں میں مٹی کا تودے گرنے کا واقعہ سامنے آیا۔ اس حادثے میں 15 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حادثہ کے لیے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جب کہ وزیراعلی شندے جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 5_5 لاکھ عبوری راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔

جائے حادثہ پر این ڈی آر ایف کی ٹیم بچار اور راحتی کام کے لیے پہنچ چکی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ گاؤں کے پچاس میں سے 17 مکانات تودے کے نیچے دب گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ رات 11 بجے کے قریب ہوئی۔ مٹی کے تودے گرنے کے بعد کم از کم 100 افراد کے ملبے کے نیچنے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ حالانکہ این ڈی آر ایف کے اہلکار جمعرات، 20 جولائی 2023 کو مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع کے ارشل واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔

وزیراعلی ایکناتھ شندے نے کہا کہ مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک عہدیدار نے جمعرات کو بتایا کہ اب تک 15 افراد کی موت کی خبر ہے۔

  • #WATCH | Maharashtra CM Eknath Shinde arrives at the site of the landslide in Irshalwadi village of Khalapur tehsil of Raigad district.

    According to the Raigad police, four people have died and three others have been injured. Rescue operation is underway. pic.twitter.com/nu087axCrz

    — ANI (@ANI) July 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ ملبے میں 100 سے زیادہ لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ اب تک چار افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ارسال واڑی گاؤں میں لینڈ سلائیڈ کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور وزراء ادے سامنت، گریش مہاجن، دادا بھوسے اور مہیش بالدی فوراً موقعے پر پہنچ گئے۔

این ڈی آر ایف نے بتایا کہ این ڈی آر ایف کی کئی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کی مہم میں مصروف ہیں۔ اب تک تقریباً 100 لوگوں کو بچایا جا چکا ہے۔ وہیں رائے گڑھ پولیس نے کہا کہ اس وقت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے 100 سے زائد افراد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ہمیں این ڈی آر ایف، مقامی لوگوں اور کچھ این جی اوز سے بھی مدد مل رہی ہے۔

گاؤں کا 90 فیصد حصہ ملبے تلے دب گیا

چوک گاؤں سے چھ کلومیٹر دور موربے ڈیم کے اوپر پہاڑی علاقے میں ایک قبائلی گاؤں ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لینڈ سلائیڈ کے بعد گاؤں کا 90 فیصد حصہ ملبے تلے دب گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ رات 10:30 سے ​​11:00 بجے کے درمیان پیش آیا۔ اس گاؤں میں 50 سے 60 قبائلی خاندانوں کی ایک بڑی آبادی رہتی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب بھی 30 سے ​​40 خاندان ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔ ادھر مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کی وجہ سے یہاں امدادی کاموں میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: Gujarat Accident گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ، پولس اہلکاروں سمیت 9 لوگوں کی موت

بارش کی وجہ سے مٹی میں پھسلن ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیم کو آپریشن میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ موقعے پر جاتے ہوئے ایک فائر مین کی موت ہو گئی۔ شدید بارش اور گھنی دھند کے باعث امدادی ٹیموں کو موقعے پر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ 19 جولائی کی رات 11 بجے تک کی جانکاری کے مطابق رائے گڑھ ضلع میں ساوتری، امبا، پتل گنگا اور کنڈلیکا ندیاں خطرے کے نشان کو عبور کر چکی ہیں۔

Last Updated : Jul 20, 2023, 2:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.