ETV Bharat / state

Lalbaugcha Raja ممبئی میں رات 10 بجے تک مسلم اکثریتی علاقوں سے لال باغ کے گنیش کا گزر ہوگا - مسلم اکثریتی علاقوں سے ہوگا لال باغ کے راجہ کا گزر

ممبئی شہر میں گنیش وسرجن کو لے کر ممبئی پولیس نے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لال باغ کے روٹ پر علیحدہ انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ لال باغ کے گنیش کا جلوس مسلم اکثریتی علاقوں سے گزرتا ہے۔ اس لیے یہاں سخت سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ Lalbaugcha Raja will Pass Through the Muslim Dominated Areas

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 7:07 PM IST

ممبئی: ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لال باغ کا راجہ کا گزر رات دس بجے کے قریب ہوگا ممبئی پولیس اور غیر سرکاری تنظیمیں دوپہر سے ہی لال باغ کے راجہ منڈل کے کارکنان کا خیر مقدم کرنے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

ممبئی میں رات 10 بجے تک مسلم اکثریتی علاقوں سے ہوگا لال باغ کے گنیش کا گزر

ممبئی کے مرزا غالب روڈ جسے کلیر روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں لال باغ کے گنیش کے استقبال کے لیے ایک بڑا سا پھولوں کا ہار تیار کیا گیا ہے اور یہاں لال باغ کے راجہ کو ہار چڑھا کر اس پر پھولوں کی بارش کی جاتی ہے۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مسلم علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود پولیس افسران سے بات چیت کی۔ ممبئی پولیس نے صبح سے ہی ان علاقوں میں روڈ کے اطراف میں موجود موٹر سائیکل، ٹھیلہ گاڑی وغیرہ کو ہٹانے کا فرمان جاری کیا تاکہ ہجوم کو کوئی دقت نہ پیش آئے۔ اس پاس کی بلڈنگ میں پولیس جوان اور غیر سرکاری تنظیم کے کارکنان موجود رہیں گے تاکہ جلوس نکلتے وقت غیر سماجی عناصر کو کسی بھی طرح کی شر انگیزی کرنے کا موقع نہ ملے۔

ممبئی میں گنیش اتسو انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس لئے وسرجن کیلئے بھی تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ تالاب اور وسرجن کے پوائنٹ پر پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ گرگاؤں چوپاٹی, جوہو چوپاٹی اور ساحل سمندروں پر پولیس الرٹ رہے گی 9ستمبر کو پولیس کنٹرول روم سے بھی ساحل سمندروں کو خصوصی طور پر مونٹرنگ کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ممبئی شہر میں حالات بہتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Mumbai Police Alert گنیش وسرجن کے موقع پرممبئی پولیس الرٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.