ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں نیتش رانے کے کنر کو لے کر متنازع لفظ استعمال کرنے پر خواجہ سراں تنظیم کے کارکنان نے سخت مذمت کی ہے۔ اس سلسلے میں سلمہ نے کہا کہ نتیش رانے، بالا صاحب کی مثال دے رہے ہیں تو انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت ہمارے لئے کوئی قانون نہیں تھا لیکن اب ہمارے حق میں قانون ہے اور ہمیں برا بھلا نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے کہاکہ دوسری اہم بات کی بال ٹھاکرے اور نتیش رانے میں بہت فرق ہے۔ اس لئے ہم اُن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ہمارے حقوق کی بات کریں ہماری ترقی کی بات کریں ہماری پشت پناہی میں ہمارے نام کا استعمال کر کی سیاست نہ کریں کیونکہ یہ طبقہ خود کئی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے اور قانون کے مطابق اس طرح سے اُنکا مذاق نہیں اڑانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:Abu Asim Azmi وندے ماترم پر مہاراشٹر اسمبلی میں ہنگامہ
سلمہ خان کہتے ہیں کہ ہمارے ریزرویشن اور تعلیم ہمارے مسائل کے بارے میں بات کریں اگر نتیش رانے نے ہم سے معافی نہیں مانگی تو ہم انکے خلاف احتجاج کریں گے۔ فدا خان کہتی ہیں کہ ہم خواجہ سراں کے بنیادی حقوق کے لیے کام کرتے ہیں لیکن نتیش رانے کے ذریعہ جو باتیں بولی گئی ہیں یہ ہمیں پیچھے لیجانے کی باتیں ہیں ہم اسکی پرزو مخالفت کرتے ہیں۔انہیں اپنے بیان پر معافی مانگی چاہئے۔