اگرچہ ان مختلف ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تاہم اس سنو اسٹاک مقابلے میں مہاراشٹر فاتح ٹیم ثابت ہوئی۔
آئس اسٹاک کے اس مقابلے میں جموں و کشمیر کے علاوہ مہارشٹر، دہلی، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش کے علاوہ دیگر ٹیموں نے حصہ لیا۔
جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے اگرچہ اس مقابلے میں اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم مہاراشڑ کے کھلاڑی ان پر بھاری پڑے جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر کی ٹیم دوسرے پائیدان پر رہی جبکہ مہاراشڑ کی ٹیم پہلے پائیدان پر۔
مہاراشٹر ٹیم کے کھلاڑیوں نے جہاں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ تاہم ان کے کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم نےکافی پریکٹس کی تھی جس کا پھل انہیں ملا۔
اسنو اسٹاک کھیل اگرچہ منجمند برف کے آئس رینک میں کھیلے گئے۔ اس مقابلے میں کوچ کا ماننا ہے کہ اس طرح کے مقابلوں سے نہ صرف اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ یہاں سے قومی سطح کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے کھلاڑی تیار ہو سکتے ہیں۔
وہیں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے کوچ کا ماننا ہے کہ اسنو اسٹاک کے سرمائی کھیل کے لیے گلمرگ ایک بہترین جگہ ہے۔ وہیں انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کےساتھ ساتھ گرمائی کھیلوں کو بھی اسی طرح فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سرمائی کھیلوں کے اس طرح کے مختلف مقابلے رواں ماہ کی 11 تاریخ تک جاری رہیں گے۔