ممبئی : جمعیت علما ہند کے لیگل سیل کے صدر گلزار اعظمی نے کہاکہ کیرالہ ہائی کورٹ نے فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی عائد کرنے کی عرضی خارج کردی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ فلم پر پابندی لگانے سے انکار کے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کورٹ نے کہا کہ یہ فلم مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے بلکہ داعش کے خلاف ہے۔ اس لئے فلم پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔اس سلسلے میں دائر عرضی پر سماعت نہیں کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ ادا شرما کی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ ریلیز سے قبل اس فلم کو کافی تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کافی سرخیوں میں رہی ہے۔ اس فلم میں ادا شرما کے ساتھ یوگیتا بہاری، سونیا بالانی اور سدھی ادنانی جیسی اداکارہ بھی مرکزی کردار میں شامل ہیں۔ اب فلم 'دی کیرلا اسٹوری' کا پہلے دن کا باکس آفس کلیکشن منظر عام پر آ گیا ہے فلم نے باکس آفس پر شاندار شروعات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ادا شرما کی فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' سے پہلے دن بھارت میں تقریباً 6.50 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے حالانکہ یہ فلم کے اندازے کے اعداد و شمار ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پورا اعداد و شمار صبح اور دوپہر کے شوز پر مشتمل ہے۔ کچھ لوگ 'دی کیرالہ اسٹوری' کا موازنہ گزشتہ برس کی فلم 'دی کشمیر فائلز' سے کر رہے ہیں۔ ایسے میں ادا شرما کی فلم نے پہلے دن کی کمائی میں 'دی کشمیر فائلز' کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فلم کا پہلے دن کا مجموعہ 3.55 کروڑ روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:The Kerala Story متنازع فلم دی کیرالا اسٹوری پر مالیگاؤں کے نوجوان سیاسی کارکنوں کا ردعمل
چند تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ فلم 'دی کیرلا اسٹوری' آنے والے دنوں میں اچھی کمائی کر سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ فلم کیرلا سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کے واقعے پر مبنی ہے جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہوگئی تھیں۔ حال ہی میں فلم 'دی کیرالہ سٹوری' کا ٹریلر ریلیز ہوا جس نے کافی سرخیاں بٹوری ۔ ٹریلر دیکھنے کے بعد ایک مسلمانوں نے ادا شرما کی فلم پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ یہی نہیں، جمعیت علما ہند کی جانب سے سپریم کورٹ میں فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کی ریلیز کو روکنے کے لئے درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے اس پورے معاملے میں مداخلت کرنے سے انکار کردیا تھا۔