کرینہ اور عرفان ان دنوں فلم 'انگریزی میڈیم' میں پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں، کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں۔
کرینہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ساحر لدھیانوی کی بائیو پک میں کام کرنا چاہیں گی۔
عرفان خان کے ساتھ 'انگریزی میڈیم' میں کام کرنے کے بارے میں کرینہ کپور نے کہا کہ فلم کا انتخاب کرنا، ایک آسان فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر اس فلم نے انہیں حوصلہ دیا، فلم 'انگریزی میڈیم' کی ہدایت ہومی ادجانيا نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فلم 20 مارچ 2020 کو ریلیز ہوگی۔