جب کنگنا رناوت بور ہورہی تھیں تو انہوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر پر ٹویٹ کردیا جس کے جواب میں سورا نے بھی اس ٹویٹ کا پرلطف جواب دیا۔
اداکارہ کنگنا رناوت آج بور ہو رہی تھیں اور اپنی بوریت کو دور کرنے کے لیے انہوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے چٹکی لی۔
خیال رہے کہ اداکارہ نے خود کے ساتھ سوارا بھاسکر کی ایک فوٹو کا کولاج ری ٹویٹ کیا۔
ری ٹوئٹ کی اس تصویر میں دونوں نے ایک جیسی ساڑھی پہن رکھی ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ دونوں نے گولڈن رنگ کی ساڑھی اور سفید بلاؤز کے ساتھ ہار بھی پہنا ہے۔
اس کولاج میں کنگنا کی تصویر پر 'کلاس' لکھا ہوا ہے، جبکہ سوارا کی تصویر پر 'کراس' (بیوقوف) لکھا ہوا ہے۔
فوٹو کولاج کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا 'آپ کو یہ سب کیا کہہ رہے ہیں، ایسا ہے کیا سوارا؟'
اس پر نیٹیزنز نے یہ تبصرہ کرنا شروع کیا کہ اتوار کے روز کنگنا نے سب کی تفریح کے لیے سامان تیار کیا ہے۔
اس پر کنگنا نے جواب دیا کہ بورنگ کے دن میں سوچا سوارا کو تھوڑا چھیڑوں۔
سوارا نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ کی بوریت کو کم کرنے میں ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، آپ جانتی ہیں کہ میں آپ سے پیار کرتی ہوں'۔